ورلڈ نیوز

مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجا گر کرنے میں تا رکین وطن کا کلیدی کردارہے،راجہ نوید اختر گوگا

مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجا گر کرنے میں تا رکین وطن کا کلیدی کردارہے،راجہ نوید اختر گوگا
پاک بھا رت تصادم ایشیاء میں تبا ہی و بربادی کا با عث بن سکتا ہے عالمی طا قتیں اور انسانی حقوق کے ادارے مفاہمت کی کو شش کریں
پاکستان اسوقت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے مسلح افواج دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا نے کی پو ری قوت رکھتی ہے،فاروق خاں

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجا گر کرنے میں تا رکین وطن کا کلیدی کردارہے، پاک بھا رت تصادم ایشیاء میں تبا ہی و بربادی کا با عث بن سکتا ہے عالمی طا قتیں اور انسانی حقوق کے ادارے مفاہمت کی کو شش کریں ،پاکستان اسوقت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے مسلح افواج دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا نے کی پو ری قوت رکھتی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا رمعروف کشمیری رہنما راجہ نو ید اختر گوگا نے یہا ں مقامی ہا ل میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے حالیہ صورتحال پر تبا دلہ خیال کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض فا روق خان ایڈوائز ر یو رپین کمیشن لیبر پارٹی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق ، لیا قت علی ،راجہ محمد زبیر، پر و فیسر محمود رضا، راجہ محمد یسینٰ، راجہ پر ویز خان، راجہ محمد رزاق، راجہ محمد مشتاق ، منشاء ملک اور دیگر بھی موجود تھے ۔ نوید اختر گوگا نے کہاکہ پا ک چائنہ اقتصادی را ہداری منصوبہ کے بعد پاکستان میں معاشی انقلا ب برپا ہو جا ئے گا ۔ کسی بھی محب وطن پاکستانی کو روزگا ر کے لیے بیرون ممالک نہیں جا نا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ سیاسی جما عتوں کو اپنے مخلص کا رکنو ں کو نظر انداز کرکے سمجھوتے کی پالیسی چھوڑنی پڑے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ جو لو گ میا ں نواز شریف کو گالی گلو چ کرتے رہے آج انہیں کشمیر میں ایم ایل اے کی نشست پر کامیاب کروایا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جما عتوں کو اپنی مقبولیت شفافیت اور ہمیشہ قوم کے دلو ں پر راج کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی درست بنا نا ہوگی ۔ راجہ محمد اشتیا ق نے کہاکہ پاکستان کی حکومت مضبوط ہا تھو ں میں ہے کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی و کشمیر ی کمیونٹی کو ذاتی اور سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر اپنے اندرونی و بیرونی دشمن کے خلا ف متحد و منظم ہو نا پڑے گا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر پر بھا رت سے کوئی سمجھو تہ نہیں کریں گے جب تک کشمیر ی قوم کو انکا فطری حق خوادارادیت نہیں مل جاتا تجا رتی سفارتی و اخلا قی مدد جا ری رکھیں گے ۔ فا روق خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیری کشمیریو ں کی امنگو ں کے مطابق حل کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا طویل عرصہ سے اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں سپر طاقتوں کو چاہیے کہ اس پر عملدرآمد کے لیے عملی اقداما ت اٹھا ئے جائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ تا رکین وطن دیا ر غیر میں بھی اپنی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہو ں نے مزید کہاکہ بھا رت نے پاکستان پر حملہ کیا تو روس کی طرح ٹکڑے ٹکرے ہو جا ئے گا کشمیریوں کو آزادی حاصل ہو گی اور آزاد خالصتان کا قیام بھی عمل میں آئے گا ۔ تقریب سے سابق صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس راجہ محمد یسینٰ خان ، جا وید اقبال ، پر و فیسر محمود رضا، راجہ محمد زبیر اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker