ورلڈ نیوز
آمریت کے خلا ف جمہو ریت کے استحکا م کے لیے قربانیو ں کا سفر جا ری ہے ، آصف علی زرداری
آمریت کے خلا ف جمہو ریت کے استحکا م کے لیے قربانیو ں کا سفر جا ری ہے ، آصف علی زرداری
ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کاکسی نہ کسی چور نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرمنیڈیٹ چرایا اور اس دفعہ یہ چو ری میا ں صاحب نے کی ہے
دشمن کی میلی آنکھ سے محفوظ بناتے ہو ئے نسل نو کو ایک جمہو ری اور روشن و خوشحال پاکستان دیں گے ، سابق صدر اسلامی جمہو ریہ پاکستان کا
سابق وزیر اعظم پاکستان و سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید جمہو ریت بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی کے موقع پر جیا لو ں سے ٹیلی فونک خطاب
بی بی خود تو اب اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن ان کا ویثرن اور پروگرام اب بھی ہما رے پاس موجود ہے جس پہ صرف عملدرآمد کی ضرورت ہے
مولویوں نے پاکستان کو دہشتگردی انتہا پسندی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ، مذہب خدا اور رسول کا سب سے زیادہ بو پا ر پاکستان میں ہوتا ہے
طالبان حافظ سعید اور تمام انتہا پسندوں و دہشتگردوں کے پاکستان میں سہولت کا رمیا ں برادران اور انکے سیاسی کا رندے ہیں، حسن بخاری
جمہو ریت کے دشمن شہید بے نظیر بھٹوکے قاتل ہیں جلد ازجلد قاتلو ں کو انصاف کے کٹہرا میں لا کر قرار واقعی سزا دی جا ئے، نا ئب حسین مغل
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہ سابق وزیر اعظم پاکستان و سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید جمہو ریت بے نظیر بھٹو کی 9 برسی مقامی ہال میں انعقاد پذیرہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نائب حسین مغل نے سرانجام دیے اس موقع پر ٹیلی فو نک خطاب کرتے ہو ئے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہما ری جمہو ریت کا سفر عوام کی قوت کا سرچشمہ ہے ۔ نشستوں کی ہا ر جیت سے فرق نہیں پڑتا یہ ایک جدو جہد ہے جو آمریت کے خلا ف شروع ہوئی اور جمہو ریت کے استحکام تک قربانی کا یہ تسلسل جا ری رہے گا ۔ ہمیشہ کسی نہ کسی چور نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہما را منیڈیت چرایا ہے ۔ اس دفعہ ہمارا منیڈیٹ میا ں صاحب نے چرایا ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم آنے والی نسل نو کے لیے ایک جمہو ری اور روشن پاکستان بنا کر ہی رہیں گے ۔ دشمن کی میلی آنکھ اور مخالفوں سے پاکستان کو بچا کے رکھیں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرنیشنل ونگ نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تعاون فراہم کیا ہے اور آئندہ بھی امید ہے کہ یہ تعاون جا ری رہے گا ۔ نشیب و فراز اور تکلیفیں زندگی میں آتی رہتی ہے اور ان تکلیفوں کا سامنا کرتے ہو ئے ہی قومیں بنتی ہیں ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو کے سید حسن بخاری کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پارٹی کو ہو نے والے نقصان کو کوئی بھی پورا نہیں کرسکتا ہے ۔ بی بی خود تو اب اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن ان کا ویثرن اور پروگرام اب بھی ہما رے پاس موجود ہے جس پہ عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومتی یا سیاسی عہدوں کا شوق نہیں لیکن پیپلز پارٹی کو چو رو ں ڈاکوئوں کے سپرد نہیں کریں گے ۔ پارٹی کا ایک مخلص کارکن ہو ں اور کا رکنو ں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی برداشت نہیں کروں گا۔ قائد اعظم محمد علی جنا ح اور قا ئد جمہو ریت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں ایک خوشحالی اور لبرل پاکستان کا نظریہ دیا تھا یہ مولویو ں کا پاکستان نہیں تھا جو کہ 99 فیصد پر 1 فیصد کی اجارہ داری اور حکومت چاہتے ہیں ۔ مولویوں نے پاکستان کو دہشتگردی انتہا پسندی اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔ مذہب خدا اور رسول کا سب سے زیادہ بو پا ر پاکستان میں ہوتا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیا د ہی غلامو ں کی آزادی اور مظلوم کی مد د تھی موجودہ استحصالی نظام کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ آج حکومتی وزیر خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر یہ تسلیم کر لیا ہے کہ ذوالفقا ر علی بھٹو کا جو ڈیشل قتل ہوا اور سیف الرحمن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلا ف جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔ لیکن اسکا جو پارٹی اور قوم کو نقصان پہنچا وہ کون پورا کرے گا ۔ موجودہ حکومت سٹیل ملز پی آئی اے اور تمام حکومتی اثا ثے فروخت کرنے کے ساتھ بھا رت سے کشمیر کا سودا کرنا چاہتی ہے ۔ طالبان حافظ سعید اور تمام انتہا پسندوں و دہشتگردوں کے پاکستان میں سہولت کا رمیا ں برادران اور انکے سیاسی کا رندے ہیں ۔ پاکستان میں جو ڈیشل نظام اور احتساب بیو رو سمیت تمام اداروں پر حکومتی جما عت کا قبضہ ہے ۔ جمہو ریت اسوقت صرف ایک مخصوص طبقے کو تحفظ پہنچا رہی ہے ۔بھٹو ازم کا پیغام جمہو ریت کو جمہو ر کے تحفظ کے لیے فروغ دینا ہے ۔ بہت جلد قوم کو ایک بہت بڑی جمہو ری خوشخبری سنا ئیں گے ۔ مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نائب حسین مغل نے کہاکہ جمہو ریت کے دشمن ہی شہید بے نظیر بھٹوکے قاتل ہیں جلد از جلد بی بی شہید کے قاتلو ں کو انصاف کے کٹہرا میں لا کر قرار واقعی سزا دی جا ئے ۔ اس موقع پر جمو ں و کشمیر لبریشن کونسل کے رہنما خواجہ انعام الحق ،صدر پاک سرزمین پارٹی برمنگھم مرزافیصل محمود،صدر تحریک کشمیر یو رپ محمد غالب ، صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی، صدر ای این پی برمنگھم محفوظ جان، سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق حسین شاہ، کونسلر محمد اخلا ق، راجہ شوکت ، شہزاد اقبال صدر برٹش کشمیر کونسل برطانیہ ، مس شان ملک، نوشین بی بی ، امجد اقبال راجہ ، حاجی راسب، مرتضیٰ گجر، سردار عبد الرحمن خان، فرخ عباس، راجہ اعظم ایڈووکیٹ ، خو رشید خان، راجہ زاہد خان، مسعود رانا، ملک مہربان، شعیب ثا قب، محمد صغیر کالس، چو ہدری سعید، مسعود بخاری، شہزاد کاظمی، شمشیر، نا ہید کاظمی، چو ہدری منظور حسین، چو ہدری شوکت ، چو ہدری نثار، راشد بخاری، جمیل میر، چو ہدری حنیف اور دیگر نے بھی شہید جمہو ریت کی ملک و قوم کے لیے لازوال خدما ت اور عظیم قربانی پر زبردست خراج عقید ت پیش کیا ۔