یو۔کے نیوز

استا ذالعلماء پروفیسر محمد امین مدنی انتقال فرما گئے

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عالم اسلام کی عظیم روحانی و مذہبی شخصیت استا ذ العلماء پروفیسر علامہ محمد امین مدنی ؒ انتقال فرما گئے وہ ایک انتہا ئی شفیق اور عالم با عمل تھے ان کی وفات سے با العموم عالم اسلام اور با الخصو ص جما عت اہل سنت ایک عظیم سرمائے سے محروم ہو گئے ہیں ۔ پروفیسر محمد امین مدنی نے دیا ر غیر میں دین کی ترویج و شاعت اور اسے سینہ با سینہ اآگے پھیلا نے میں گراں قدر خدما ت سرانجام دیں آپ ؒ عربی فارسی اردو اور دیگر زبا نو ں پر خاصا عبور رکھتے تھے بلا شبہ ایک عالم با عمل کی مو ت امت مسلمہ کا ایک بہت بڑا نقصان ہے ان کی وفات سے پیدا ہو نے والا خلاء کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکے گا ۔ ان کی اچا نک وفات پر علما ء و مشائخ جما عت اہل سنت اور چا ہنے والو ں نے گہرے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہو ئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker