یو۔کے نیوز
آفتاب نیریا ں شریف لاکھو ں سوگواران کی موجودگی میں سفر آخرت پر روانہ
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) دنیا ئے اسلام کی عظیم روحانی و مذہبی شخصیت پیر طریقت رہبر شریعت چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نو ر ٹی وی برطانیہ سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر قا ئد تحریک تحفظ ناموس رسالت حضور شیخ العالم الحاج پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی جوکہ جمعتہ المبا رک کے روز 3 فروری کو طویل علالت کے بعد کوئین الزبتھ ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے ان کی نما ز جنا زہ 4 فروری بروز ہفتہ آسٹن پارک میں شان و شوکت کے ساتھ ادا کر دی گئی ایک محتاط اندازے کے مطابق جنازہ میں بیس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو کہ یورپ کی تا ریخ میں کسی مسلمان کا سب سے بڑا جنا زہ قراردیا جا رہا ہے ۔ نما ز جنازہ ان کے صاحبزادے پیر محمد نور العا رفین صدیقی نقشبندی نے پڑھائی ۔ اس موقع پر مو ہڑہ شریف کے صاحبزادگان پیر محمد جہا نزیب قاسمی ، پیر اورنگزیب بادشاہ قاسمی،مفتی اعظم پاکستان و چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پروفیسر مفتی منیب الرحمن ، قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف ، الشیخ مصباح المالک لقمانوی ، علامہ غلام ربانی افغانی، ساحبزادہ پیر ظہیر الدین صدیقی، صاحبزادی حما د رضاصدیقی، صاحبزادہ حسن رضا صدیقی، صاحبزادہ جما ل الدین صدیقی، صاحبزادہ محی الدین صدیقی، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ ارشد المالک لقمانوی، خلیفہ محمد شبیر صدیقی، حاجی محمد رمضان، محمد الیا س صدیقی، مفتی گل رحمن قادری، بیرسٹر رشید مرزا، علامہ محمد عتیق عبداللہ ، علامہ ساجد قادری، قاری محمد فرحان صدیقی، مفتی محمد اسلم بندیالوی، علامہ مفتی حسن رضا، علامہ عبد الطیف، علامہ محمد فاروق سیالوی ، علامہ عبد العزیز چشتی، سید منور شاہ بخاری، سید سجا د شاہ بخاری، علامہ فاروق نظامی، علامہ مفتی سید ظفر اللہ شاہ، علامہ محمد حنیف ساقی، سید اسد علی شاہ، ڈاکٹر انوار لمالک لقمانوی،سابق وزیر حکومت آزادکشمیر چو ہدری مطلوب انقلابی، نا ئب حسین مغل ، شہزاد اقبال مغل، صوفی راشد اسلمی، مولانا عبد الرزاق نقشبندی، علامہ ظفر محمود فراشوی، قاری علی محمد قادری، لالہ عبد القدیر احمد، علامہ پیر سید زاہد حسین شاہ، سید امیر حسن نقوی، مفتی محمد فاروق علوی، مولانا امداد اللہ قاسمی، صوفی محمد جا وید اختر، محمد جنید اختر، مولانا نیا ز احمد صدیقی، محمد بلال نو شاہی سہروردی، علامہ خلیل احمد حقانی، پیر سید لخت حسنین شاہ، پیرذادہ امداد حسین چشتی، علامہ انصر القا دری، راجہ محمد اشتیاق ، مفتی عبد الرسول منصور الا زہری، صاحبزادہ فاروق احمد القادری، راجہ جا وید اقبال، محمد ساجد قادری، علامہ عظیم جی، پیر سید مزمل حسین شاہ، علامہ محمد نزیر مہروی، محمد بلال رمضان، کونسلر ذاکر اللہ ، سرفراز شیخ، علامہ قمر الزمان اعظمی، چو ہدری محمد عارف، ملک فتح خان، ساجد یوسف، راجہ زاہد نواز، مفتی محمد ایوب اشرفی، علامہ محمد ارشد مصباحی، علامہ نظام الدین مصباحی، سابق کونسلر محمد ایوب،لارڈ نذیر احمد،لارڈ قربان حسین، ایم پی خالد محمود، کونسلر وسیم ظفر، سابق لا رڈ میئر کونسلر شفیق شاہ، پروفیسر محمد اکرم،علامہ نذیر سیالوی ، علامہ قاری محمد اشرف، علامہ جا وید القادری، علامہ محمد رفیق شاہ علامہ اشفاق احمد، حافظ حسین احمد، حافظ اسحاق احمد، حاجی صابر میر، محمد عامر، ساجد یونس کے علا وہ سینکڑوں کی تعداد میں علما ء و مشائخ ، ممبر ہا ئوس آف لارڈ ز و کامنز، کونسلرز ، سیاسی ،سماجی ، کا روبا ری و صحافتی برادری کے ساتھ ساتھ عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔آسٹن پارک میں تا حد نگاہ انسانوں کا سمندر دکھائی دیا۔ ساری زندگی اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے احکاما ت کو فروغ دینے والی روحانی و مذہبی شخصیت کے سفر آخرت میں بھی فضاء نعرہ تکبیر اور درود و سلام سے مہکتی رہی ۔ حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی نے اپنی ساری زندگی توحید و رسالت کی تبلیغ و ترویج کے ساتھ ساتھ امن و محبت رواداری اور انسانیت کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ ان کا جسد خاکی 4 فروری بروز ہفتہ کی شام برطانیہ سے پاکستان منتقل کردیا گیا جہا ں نیریا ں شریف آزادکشمیر ان کے آبائی گا ئو ں میں دوبا رہ نما ز جنا زہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔ پیر محمد علا ئو الدین صدیقی اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن انکی علم دوستی صحت عامہ اور انسانیت کے لیے گراں قدر خدما ت انکو ہمیشہ لوگو ں کے دلو ں میں زندہ و جا وید رکھیں گی ۔