یو۔کے نیوز
پیر محمد علا ئوا لدین صدیقی انتقال فرما گئے نما ز جنا زہ کل 12 بجے دن آسٹن پارک میں ادا کی جا ئے گی
برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے )عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت ورہبر شریعیت ،چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ سجا دہ نشین دربا ر عالیہ نیریاں شریف آزادکشمیر سربراہ تحریک تحفظ ناموس رسالت حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی انتقال فرما گئے ہیں تفصیلات کے مطابق وہ گذشتہ تقریبا ایک ماہ سے کوئین الزبتھ ہسپتال میں گردہ کے عارضہ کی وجہ سے زیر علاج تھے آج صبح بتا ریخ 3 فروری بروز جمعتہ المبارک عید سعید کے موقع پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انہو ں نے سوگواران میںدو صاحبزادگان صاحبزادہ پیر نور العارفین صدیقی ،صاحبزادہ پیر سلطان العارفین صدیقی ایک صاحبزادی اور لا تعداد اہل محبت و عقیدت سوگوار چھوڑے ہیں ۔آپؒ کا سلسلہ طریقت اپنے والد گرامی غزنی سے ہجرت فرما کر وادی کشمیر میں پڑائو کرنے والی عظیم روحانی و مذہبی ہستی خواجہ خواجگان حضرت خواجہ غلام محی الدین غزنوی ؒسے ہوتا ہوا موہڑہ شریف حضرت خواجہ قاسم مو ہڑوی ؒ اور پھر اسلام کے عظیم سپہ سالا ر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے خانوادہ سے جا ملتا ہے ۔زہد و تقویٰ ، ریا ضت و مجا ہدہ اور جو د و سخا آپ کا اوڑھنا بچھو نا تھا آپ کی تبلیغ و ترویج میں انسانیت کا پیغام سب سے نمایا ں رہا آپ نے انسانوں کو نفع پہنچا نے کے لیے نہ صرف انکی دنیا وی اعتبار سے بھرپو ر معاونت فرمائی بلکہ دینی و روحانی اعتبا ر سے بھی قلوب و اذہان کو بھرپو ر انداز میں معطر و منور فرمایا ۔ آپ ؒ کا حلقہ ارادت اسلامی جمہو ریہ پاکستان وادی کشمیر سے ہوتا ہوا افغانستان ، برطانیہ عرب امارات اور پھر شرق و غرب تک پھیلا ہو ا ہے ۔ آپ ؒمحی الدین اسلامک یو نیورسٹی نیریا ں شریف ، محی الدین میڈیکل کالج و ہسپتال میرپور آزادکشمیر کے سرپرست و نگران ہو نے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں اداروں کی اندرون و بیرون ملک سرپرستی فرما تے رہے تھے ۔ تا ریخ اسلام کا ایک اور سب سے بڑا اعزاز کہ یورپ کے پہلے اسلامی ٹی وی چینل نو ر ٹی وی برطانیہ کے بانی اور چیئرمین کی حیثیت سے لازوال خدما ت سرانجام دیتے رہے ۔ یا د رہے کہ حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی ؒ کے والد گرامی القدر حضرت خواجہ غلام محی الدین غزنوی ؒ نے بھی جمعتہ المبارک کے روز ہی 11 اپریل 1975کو وفات پائی تھی ۔ آپ ؒ نے نہ صرف والد کی جانشینی کا حق ادا کردیا بلکہ والد گرامی سے محبت و عقیدت اور نسبت کا پاس رکھتے ہو ئے دنیائے فانی سے کوچ کرنے کا دن بھی مشترک یعنی جمعتہ المبارک کا دن ہی منتخب کیا اللہ رب العزت اہلخانہ کو صبر جمیل اور حضور شیخ العالم ؒکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے آمین. نما ز جنا زہ 4 فروری بروز ہفتہ بوقت تقریبا 12 بجے دن آسٹن پارک میں ادا کی جا ئے گی ۔