ورلڈ نیوز

کل جما عتی بین الا قوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کیطرف سے پاکستان پر یس کلب مڈلینڈزکے اعزاز میں عشائیہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کل جما عتی بین الا قوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان پر یس کلب مڈلینڈز کے عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ مقامی ہوٹل میں دیا گیا ۔ جس کی میزبانی کے فرائض صدر کل جما عتی بین الا قوامی کشمیر رابطہ کمیٹی راجہ اسحاق صابر اور جنرل سیکرٹری راجہ امجد خان نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر سرپرست پر یس کلب عباس ملک ،صدر پر یس کلب زاہد خٹک ، جنرل سیکرٹری راجہ ارشد خاں ، سنیئر نا ئب صدر نا صر محمود راجہ ، نا ئب صدر ابرار مغل ، سیکرٹری مالیا ت آصف محمود ، سیکرٹری اطلا عات و نشریا ت ایس ایم عرفان طا ہر ، عمران منور ،صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس چو ہدری بشیر رٹوی ،چو ہدری منظور حسین ، چو ہدری ظہور ، حاجی بشیر ، مولانا طا رق مسعود، راجہ تجمل نوابی ، سبط حسن شاہ ، مفتی فضل احمد قا دری، حافظ نثا ر احمد ، چو ہدری مہربان ، چو ہدری عارف کیروی ، محمد مشتاق ، شکیل ڈا ر ، محمد بشارت ، عمران بشیر ، اذکا ر بشیر ، را جہ ثقلین، چو ہدری محمد سعید ، فا ئق رحمن ، محمد عباس اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ صد ر پر یس کلب زا ہد خٹک ، جنرل سیکرٹری راجہ ارشد خان، سنیئر نا ئب صدر نا صر محمود راجہ،نا ئب صدر ابرار مغل ، سیکرٹری مالیا ت آصف محمود اور دیگرنے کہاکہ پاکستان پر یس کلب مڈلینڈ کا قیام صحافیوں کے اتفا ق و اتحا د اور مثبت سرگرمیو ں کو فروغ دینے کے لیے عمل میں لا یا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کوئی بھی صحا فی بلا جواز کسی کو تنگ نہیں کر ے گا بلکہ اہم مسائل کو اجا گر کرنے کی بھرپو ر کوشش کریں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ سیاست اور صحا فت کا چو لی دامن کا ساتھ ہے ۔ موجودہ حالا ت میں نمایا ں مسائل میں سرفہرست مسئلہ کشمیر اور تارکین وطن کو درپیش مسائل کو منظر عام پر لا نے کیلیے تمام تر صلا حیتیں بروئے کا ر لائیں گے ۔ اس موقع پر صدر کل جما عتی بین الا قوامی کشمیر رابطہ کمیٹی راجہ اسحا ق صا بر اور جنرل سیکرٹری راجہ امجد خان نے کہا کہ تحریک کشمیر اس وقت نازک دور میں ہے موجودہ حالا ت کے تناظر میں سیاست اور صحافت کو ایک پیج پر لا نے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے میں بین الا قوامی میڈیا جو کردار ادا نہیں کر سکا ہے اسے ایشین میڈیا کو نبھانا ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہ آج کل زیادہ تر میڈیا وار کے زریعہ سے ہی تمام تر پروپیگنڈہ قائم کیا جا تا ہے اس نازک دور میں پاکستانی میڈیا نما ئندگا ن کو کشمیری قوم کی تحریک آزادی اور بھا رتی ظلم و جبر کو بلا امتیا ز منظر عام پر لانا ہو گا ۔ تقریب سے چو ہدری منظور حسین ، راجہ تجمل نوابی ، چو ہدری بشیر رٹوی ، مفتی فضل احمد قا دری اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے مقررین نے اس موقع پر پاکستان پریس کلب مڈلینڈز کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے مستقبل قریب میں بھرپور تعاون کی یقین دہا نی کروائی ۔تقریب کے اختتام پر مقبوضہ اور آزادکشمیر ورکنگ با ئونڈری پر شہید ہو نے والے کشمیری بہن بھا ئیو ں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker