یو۔کے نیوز
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ناکام ہوئی تو دنیا شعلو ں کی لپیٹ میں ا ٓجا ئے گی ، جنرل (ر) عبد القیوم
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام پاکستان سے تشریف لا ئے ہو ئے وزیر اعظم اسلامی جمہو ریہ پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے کشمیر سینٹر جنرل (ر) عبد القیوم اور ممبر قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ مقامی ہوٹل میں دیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ مختلف مکا تب فکر نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر غلام نبی عامر پاک سرزمین پارٹی ، مرزا فیصل محمو د ، معین قاضی ، خجستہ بی بی، بیرسٹر عبد الرشید مرزا، پر و فیسر محمود رضا، نا ہید نیا زی، میا ں عمر بنیا مین ، ڈاکٹر شوکت خان، ابے کنگ خواجہ ، راجہ محمد فیا ض ، راجہ محمد ایا ز، آفتا ب محمد، مفتی فاروق علوی، مولانا طارق مسعود خان ، مخدوم چشتی اور دیگر بھی موجود تھے۔بطور مہمان خصوصی جنرل (ر) عبد القیوم نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ہو نے والی پیش رفت با رے آگاہ کرتے ہو ئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی مسلح افواج کی طرف سے ڈھا ئے جا نے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں عملی اقداما ت اٹھا ئیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ بحیثیت انسان ہما را یہ اولین فریضہ ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کے خلا ف بھرپور آواز اٹھا ئی جا ئے تا کہ دنیا کے سوئے ہو ئے ضمیر کو جھنجوڑا جا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ بھا رتی سیاست اور اقتدار تک رسائی کا حصول پاکستان دشمنی اور بغض پر محیط ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیری قوم کو بھا رتی افواج گاجر مولی کی طرح کا ٹ رہی ہے لیکن محض سوا ارب آبادی کے ساتھ معاشی و کا روباری معا ئد وں کی وجہ سے ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پا مالیو ں کو نظر انداز کیا جا نا درست نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہر پاکستانی و کشمیری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں پر ڈھا ئے جا نے والے مظالم کو منظر عام پر لا نے کے لیے ہر پلیٹ فارم تک اپنی آواز پہنچائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ۵ یا ۶ کشمیریوں پر ایک بھا رتی فوجی مسلط کیا گیا ہے نہتے انسانوں پر جا نوروں پر استعمال ہو نے والے ہتھیا ر آزمائے جا رہے ہیں ۔ جب تک بین الاقوامی برادری مظلوم کشمیروں کی ڈھا رس باندھنے میں قدم نہیں بڑھا تی ہے اپنی جد وجہد جا ری رکھیں گے ۔ قیصر احمد شیخ نے کہاکہ تمام سیاسی ومذہبی جما عتوں کو وطن عزیز کی بقا ء اور سا لمیت کے لیے ایک پیچ پر جمع ہو نا پڑے گا ۔ چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے کہاکہ بے گنا ہ کشمیریوں کا خون رائیگا ں نہیں جا ئیگا ۔ سابق وفا قی وزیر بر ائے امور کشمیر میجر (ر) طاہر اقبال نے کہاکہ نوجوان طبقہ کو سوشل میڈیا کے زریعہ سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تقویت پہنچانا ہو گی ۔ اس موقع پر ایم پی اے رانا محمود الحسن ، عبد الرشید ترابی ، ڈاکٹر شو کت نواز خان، علامہ فضل احمد قادری، راجہ محمد فاروق خاں، شہزادہ ایم اے حیا ت، پاسٹر اجمل چغتائی اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔ مقررین نے اس با ت پر زور دیا کہ عالمی برادری سنجیدگی کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے مسئلہ کشمیر میں ہو نے والے ظلم و جبر کو رکوانے میں مثبت کردار ادا کرے ورنہ اس جنگ اور تصادم کے منفی اثرات پو ری دنیا کو نقصان پہنچا سکتے ہیں عشائیہ کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر میں شہید ہو نے والے مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی