ورلڈ نیوز

محافل میلاد النبی کی برکات پورے سال کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہیں،ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

 

پاکستا ن(سپیشل رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکزی دارالعلوم جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام مومن پورہ رروڈ داروغہ والا لاہور کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور حضر ت حافظ الحدیث کے سالانہ عرس مقدس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محافل میلاد النبی ﷺ کی کیف و مستی سے پندرہویں صدی کا مسلمان اپنے آپ کو عہد نبوی ﷺکے قریب محسوس کرتا ہے ۔میلادمصطفیٰﷺ کی محافل کے انعقاد سے سیرت مصطفیٰﷺ پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ ملتاہے ۔محافل میلاد النبی ﷺکی برکات پورے سال کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہیں۔عید میلاد النبی ﷺ کے جوش و خروش سے تمام اسلام مخالف قوتوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا عید میلاد النبیﷺ کے خلاف اشتعال انگیزلٹرییچر چھاپنے والے ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں حکومت ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مناظراسلام حضرت علامہ غلام مصظفیٰ نوری آف ساہیوال نے کہا کہ علم دین انسان کی دارین کی سعادتوں کا ضامن ہے قیامت تک نسل انسانی کا عروج علم دین سے وابستہ ہے جب تک قرآن و سنت کے انوار و تجلیات پھیلتے رہیں گے امت کو فتنوں سے نجات ملتی رہے گی ۔استاذ العلماء مولانا محمد شمعون بہادر جلالی نے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت اور دفاع ختم نبوت کے لیے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے پلیٹ پر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔جلسہ دستار فضیلت کی صدارت تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی رہنما حضرت پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کی اور فارغ التحصیل حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت سجائی ۔شیخ الحدیث مولانا طاہر نواز قادری ،استاذ العلماء محمد رضاء المصطفیٰ رازی نے بھی خطاب کیا تقریب میں مولانا پیر سید عبد الشکور شاہ ،مولانا محمد زاہد قادری،مولانا محمد عبد الکریم جلالی،مولانا محمد ریاست علی رومی جلالی،مولانا محمد اظہر اللہ جلالی،مولانا فرمان علی جلالی،مولانا محمد مرتضیٰ علی ہاشمی جلالی اور مولانا محمد صابر ودیگربھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker