یو۔کے نیوز
رسول اللہ کے مشن کو زندہ رکھنے والا کبھی نہیں مرتا ، صاحبزادہ الشیخ مصبا ح المالک لقمانوی
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) حضو ر شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی ؒ کی یا د میں محفل ایصال ثواب جا مع مسجد حضر ت مجدد الف ثانی ؒمیں انعقا د پذیرہوئی جس کی میزبانی کے فرائض علامہ حافظ صداقت علی نے سرانجام دیے ۔صاحبزادہ الشیخ مصباح المالک لقمانوی، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، مولانا ضیاء الاسلام ہزاروی ، مولانا عبد المجید قادری اور دیگر نے خصوصی خطابا ت کرتے ہو ئے کہاکہ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے نام پر قائم ہو نے والا رشتہ ناطہ تا قیا مت باقی رہتا ہے ۔ جو رسول اللہ ﷺ کے مشن کو زندہ رکھے تو وہ کبھی نہیں مرتا ہے۔ محفل پاک میں ساری زندگی اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے ذکر کا چرچہ کرنے والی شخصیت حضور شیخ العالم کے ظاہری پردہ کرنے کے باوجود بھی کلمہ طیبہ اور درود و سلام سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد دائو د شامی، صاحبزادہ حافظ قاسم صدیق چشتی، ممتازشا عر خواجہ محمد عارف،الحاج خالد حسین خالد ، الحاج صوفی محمد نذیر، حاجی شبیر حسین مغل اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقررین نے کہاکہ صوفیاء اور اولیاء کی تعلیما ت پر عمل پہرہ ہو کر ہی انتہا پسندی اور ہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسان کو دنیا و آخرت میں اگر کوئی منصب اور عزت و عظمت حاصل کرنا ہے تو اتبا ع رسول کو اپنانا ہو گا ۔جو شخص اپنا ظاہر و با طن رسول اللہ کے بتا ئے ہو ئے اصولوں کے مطابق ڈھال لیتا ہے تو اس کی محبت کو اللہ رب العزت اپنی مخلوق کے دلو ں میں بسا دیتا ہے ۔محفل پاک کے اختتام پر حضور شیخ العالم کے بلندی درجا ت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہو ئے ان کے مشن کو ہمیشہ جا ری و ساری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔