ورلڈ نیوز

تحریک کشمیر ہو انتہا پسندی کا خاتمہ یا امن کے مسائل خواتین کی شمولیت کے بغیر ہر کام ادھورا ہے ، سمیرا فرخ


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بنا ت المسلمین برطانیہ کی پہلی با قا عدہ سالگرہ کی تقریبات انسٹی ٹیو ٹ فا ر لیڈر شپ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ میں انعقاد پذیر ہوئیں جس کی میزبانی کے فرائض چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر تنظیم کے تمام عہدیداران بھی موجود تھے ۔ کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر عاصم رشید، سبحان ملک شفیق، کونسلر اظہر بڑا لوی ، انیلہ اسد وائس چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ، ریحانہ شاہین، میمونہ خان، گل حورم،بیگم خو رشید فاضل، رفعت خان، فا ئزہ شاہد، آمنہ ، بلال نو شاہی سہروردی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقررین نے بنا ت المسلمین کی با العموم کمیونٹی اور با الخصوص خواتین کے لیے پیش کردہ خدما ت پر خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہاکہ خواتین کی واحد نما ئندہ تنظیم ہو نے کے نا طے خواتین کو مضبوط بنا نے اور تمام شعبہ جا ت میںآگے لا نے میں کلیدی کردار رہا ہے ۔ اس موقع پر چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ کا کہنا تھا کہ تحریک کشمیر ہو انتہا پسندی یا امن کے مسائل خواتین کی شمولیت کے بغیر ہر کام ہی ادھورا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker