یو۔کے نیوز
غیبت بدترین برائی ،اچھا ئی اور نیک اعما ل کو کھا جا تی ہے ،علامہ حافظ محمد گل
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) غیبت بدترین برائی ،اچھا ئی اور نیک اعما ل کو کھا جا تی ہے ،بچو ں اور بچیو ں میں اچھا ئی اور برائی میں تفریق کے حوالہ سے شعور و آگہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے ،موجودہ حالا ت کے تنا ظر میں جواں سال نسل کو چھوٹی سے چھوٹی غیراخلا قی اور غیر قانونی حرکت سے روکا جا ئے تاکہ وہ مستقبل قریب میں ہر قسم کی منفی حرکت اور گنا ہ سے باز رہیں ۔ان خیالا ت کا اظہا ر مذہبی سکا لر حافظ محمد گل لیکچرر جامعہ الکر م نے یہا ں ضیاء الامہ سنٹر میں بچو ں ا ور بچیو ں کوغیبت کے موضوع پرخصوصی درس دہتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض امام شاہد تمیز انچا ر ج ضیاء الامہ سنٹر بوزلے گرین نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر مولانا محمد تمیز الدین چشتی ، رانا محمد ناصر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ علامہ حافظ محمد گل نے کہاکہ کسی کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا اپنے خونی رشتہ دار کا گوشت کھا نے کے مترادف ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ رب العزت نے جن چیزوں کو ناپسند فرما تے ہو ئے بندہ مومن کو منع فرمایا ہے تو ان سے اجتنا ب ہما رے ایمان کی علا مت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حالا ت میں غیبت اور اس جیسی کئی معاشرتی برائیو ں کے باعث آپسی رشتے ٹوٹ جا تے ہیں اور بعض اوقا ت اس کے اثرات زیادہ مضر بھی ہو سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلمان مومن نما ز روزہ حج زکوٰۃ صدقہ خیرات اور دیگر عبا دات سے جو نیکیو ں اور صالح اعمال کا پہا ڑ بناتا ہے تو اسکے سارے اعمال غیبت جیسی اس ایک مہلک برائی سے ضائع ہوجا تے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اگر ہم حقیقی معنو ں میں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی رضا اور خوشنودی کے طلبگار ہیں تو ہمیں اسی راستے کو اپنا ناہو گا جو قرآن اور احادیث کے زریعہ سے ہم تک پہنچا ہے محض ذاتی پسند نا پسند اور مزاج پرستی سے عبا دت و بندگی کا حق ادا نہیں ہو تا ہے ۔ اس علمی و تربیتی نشست کے اختتام پر لنگر تقسیم کرتے ہو ئے غیبت سمیت تمام تر برائیو ں سے محفوظ رہتے ہو ئے نیکی پر استقا مت کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔