یو۔کے نیوز

تو حید کا دعویٰ محبت رسول کے بغیر پو را نہیں ہو تا ہے ، الشیخ محمد عبد البا ری چشتی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سالانہ محفل میلا د مصطفیﷺ ضیاء الا مہ سنٹر میں انعقاد پذیر ہو ئی جس کی میزبانی کے فرائض انچا ر ج ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین امام شاہد تمیز نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر بر طانیہ بھر سے آئے ہو ئے علما ء مشائخ نے سیرت النبیﷺ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل با رے تفصیلی خطبا ت دیے ۔ معروف ثناء خوان مصطفی الحاج محمد سا جد قا دری ، محمد قمر قا دری، سید محمد عثمان شاہ، حاجی محمد اعظم،حافظ محمد قاسم صدیق چشتی اور دیگر نے اپنی عقید تو ں اور محبتو ں کا اظہا ر خوبصورت انداز میں اپنا اپنا نعتیہ کلام پیش کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرمحمد تمیز الدین چشتی، علامہ محمد خالد مدنی ،علامہ سید شمس العارفین،علامہ محمد طا ہر محمو د کیانی ، الشیخ محمد نوید اشرفی، محمد ہا رو ن رضا عطا ری، محمد اشتیا ق ، ارشد مرزا، حافظ محمد مبشر، محمد شہباز قادری، زبیر سلطانی،علامہ شمس تمیز، علامہ عبد الغفور چشتی، محمد اشفا ق ، محمد صدیق ، امام قا ری محمد عاصم ، محمد انعام عطاری ، محمد فیا ض ، محمد عصمت عطا ری اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر استا ذالعلماء علامہ محمد عبد البا ری چشتی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ہما ری دوستی اور قرابت کا معیا ر عشق مصطفیﷺ ہوناچا ہیے ۔ محبت رسول سے خالی دل ویران کھنڈ ر جبکہ رسول اللہ ﷺ کے عشق کی شمع ہی ظاہرو باطن کو روشن و منور فرماتی ہے ۔ محبت رسول درحقیقت امن رواداری اور حسن سلوک کا پیغام دیتی ہے ۔ اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ تو حید کا دعویٰ محبت رسول کے بغیر پو را نہیں ہو تا ہے ۔ رسول پاک ﷺ کی سیرت و کردار اور عملی زندگی کی تعلیما ت کو فروغ دیکر ہی موجودہ دور میں انتہا پسندی ، دہشتگردی اور بد امنی کو شکست فاش دی جا سکتی ہے ۔ اس روحانی و وجدانی محفل پاک کے اختتام پر رسول اللہ کی با رگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہو ئے حاجی محمد مقصود مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker