یو۔کے نیوز
آخری سانس تک یتیم بے سہارا اور مصیبت ذدہ افراد کی مدد جا ری رکھو ں گی، شمیم محمود
بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) آخری سانس تک یتیم بے سہارا اور مصیبت ذدہ افراد کی مدد جا ری رکھو ں گی ،انسان کو اللہ رب العزت نے بڑی خو بصورت اور خو شگوار زندگی عطا کی ہے اسے کامیاب بنا نے کے لیے دکھی انسانیت کی تکالیف اور دکھ درد کو محسوس کرنا ہو گا ،یتیمو ں مسکینو ں اور نادار افراد کے سر پر ہا تھ رکھ کر اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا کوئی مہنگا سودا نہیں ہے ۔ جب انسان دوسرے کے غم درد تکلیف مصیبت اور مشکلا ت کو محسوس کرتا ہے تو اللہ رب العزت اسکی تکا لیف اور مشکلا ت کو آسان فرما دیتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف فلاحی تنظیم جنت الفردوس ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کی چیئر پرسن مسز شمیم محمود نے یہا ں مقامی ہال میں پاکستان کے دور افتا دہ علا قو ں میں یتیم بچو ں کی کفالت کے لیے منعقدہ چیرٹی ڈنر کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے زریعہ سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض ماجد حسین اور اطہر صدیقی نے سرانجام دیے ۔ جبکہ اس موقع پر غزالہ احمد، محمد بلال نو شاہی سہروردی ، مسز طلعت سلیم، حبیب الرحمن بی ای ایم ، آسیہ، شاہین لطیف، رضوانہ ، گل رانا، شازیہ گلزار، شاہد سندھو ، لبنیٰ آصف ، عالیہ بیگ، دائود، عمران مسعود، فریدہ زہرین ، طیبہ لوہا ر، ہماء، بیر سٹر رشید مرزا، عطیہ مغل، شام عباسی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا بھر میں جنگ و جدل اور غربت کا شکا ر زندگی و موت کی کشمکش میں زندگی بسر کررہے ہیں جن کی معاونت کے لیے جنت الفردوس و ہیلپنگ لٹل اینجلز شب و روز کوشا ں ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ فلاحی تنظیم کے زیر انتظام لا ہو ر ، سرگودھا ، بارا کورٹ ، لیہ اور دیگر علا قوں میں تعلیمی ادارے دن رات علم کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کے لیے صاحب ثروت افراد کی معاونت اور صدقات و خیرات سرمائیہ جان ہیں ۔ اس موقع پر جنت الفردوس و ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کے چیئرمین اطہر صدیقی نے سابقہ منصوبہ جا ت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے مشتقبل قریب کے پروجیکٹس پر بھی گہری روشنی ڈالی ۔ انہو ں نے کہاکہ گذشتہ سیون فار سریا کے نام سے اکھٹے ہو نے والی خیرات مقررہ مقامات پر روانہ کردی گئی ہے ۔ جس سے جنگ ذدہ علا قوں میں بسنے والے افراد کی خوراک کی کمی کو پورا کر نے کی کوشش کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ یتیم بے سہارا اور محروم و مجبو ری کا شکا ر افراد کے لیے مخیر حضرات کو چا ہیے کہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اس موقع پر فلا حی تنظیم جنت الفردوس و ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کی روح رواں اور سربراہ مسز شمیم محمود کی مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہو ئے ان کی انسانیت کے لیے گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔