یو۔کے نیوز

ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کا شمیم محمود کی مذہبی و فلاحی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کا شمیم محمود کی مذہبی وفلاحی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت ، یتیم بچو ں کی کفالت اور اپنے اردگرد رہنے والے ضرورت مند افراد کی معاونت ہم سب کی اخلا قی اور مذہبی ذمہ داری ہے ، بحثیت مسلمان اس محدود زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسی نیکی ضرور کرنی چاہیے جو ہمیشہ کے لیے صدقہ جا ریہ بن جا ئے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر نو منتخب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس اطہر صدیقی نے یہا ں مقامی ہال میں فلاحی تنظیم کی سابقہ بانی و سربراہ شمیم محمود کی فلاحی و مذہبی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ عظیم الشان افطا ر ڈنر کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر شمیم محمود کی صاحبزادی عائشہ ، غزالہ احمد، عالیہ ، طیبہ لو ہا ر، گل رانا، رضوانہ، آسیہ،فریدہ ، زہرین، ثمینہ رحمن ، بشریٰ ، شاہین لطیف، صائمہ ، شازیہ ، محمد شاہد، محمد شعیب، طیبہ، عمران، حلیمہ، حفصہ ، سریہ چشتی، خجستہ بی بی ، سلمیٰ شوکت، ڈاکٹر شوکت خان، ملک فتح خان، ناصر خان، طارق لوہا ر، حبیب الرحمن ایم بی ای، طارق جہا ں ، مسز طلعت سلیم، محمد ایوب ایم بی ای، محمد سجا د ، عطیہ مغل، عبد القدوس، کوثر ظفر، نصرت رفیق، آمنہ انور، صفیہ اے نور، جان جنجوعہ، ما جد،طا ہر ، شمسہ، لبنیٰ، فریدہ، سرینہ، ہما ئ، شانزہ،ازنیٰ ، نادیہ،تصویر، ثمینہ، رفعت، حفصہ،محمود، علیشا،زینب،رخسانہ، رضوانہ،مریم، ماریہ، شعیب، رکیہ،سلطان، قاسم،علی، زوہیب، زیب النسا،ام حبیبہ،تہرین، نضرت، روبینہ، شازیہ،عالیہ، ساجد، عابد، کامل، شہزاد،طیب، صفینہ،عمارہ،جویریہ،ریحانہ، شبنم،مریم، آسیہ،نصرت، نرگس، بصرہ،آسیہ سلطان، ناصر، ردا، محمودہ،محمد حمزہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اطہر صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق چیئر پرسن ہیلپنگ لٹل اینجلز و جنت الفردوس شمیم اپنی زندگی کے اختتام کے ساتھ ہمیں انسانیت کی بھلا ئی اور دوسروں کے لیے جینے کا اہم پیغام دیکر گئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس تنظیم کے زیر سائیہ جتنے بھی یتیم مساکین اور غریب بچے ہیں ان کی تعلیم و تر بیت اور دیکھ بھال اب ہم سب کی اخلا قی ذمہ داری ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ کسی ضرورت مند کی ضرورت کے وقت کام آنا بہت بڑی نیکی ہے جسے ہمیں اپنی زندگیو ں میں عملی طور پر اپنا نے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پرغزالہ احمد، طیبہ لوہا ر،حلیمہ ، ناصر خان اور دیگرنے شمیم محمود کی خدمت انسانیت اور انسانی فلا ح کے لیے گراں قدر خدما ت کو سراہتے ہو ئے کہاکہ شمیم محمود نے ایک عورت ہو نے کے با وجود نہ صرف آخری دم تک اپنی موذی بیما ری کینسر سے جنگ جا ری رکھی بلکہ یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بھی بخوبی نبھائی اب اس مشن کو آگے لیکر چلنا ہر درد دل رکھنے والے کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین بزرگو ں بچوں سمیت مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والو ں نے بھرپور شرکت کی ہیلپنگ لٹل اینجلز اور جنت الفردوس کے ساتھ بھرپور تعاون جا ری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر شمیم محمود سمیت مسلم امہ کے تمام فوت شدگان کی بخشش و مغفرت کی خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker