یو۔کے نیوز
مسئلہ کشمیر ، فلسطین شام بنگلہ دیش صومالیہ اور دیگر ممالک میں انسانی حقوق با رے اہم سیمینا ر
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کنزرویٹو پارٹی کے زیر اہتمام مڈل ایسٹ ،ایشیاء اور دنیا بھر میں مختلف ممالک کے اندر انسانی حقوق کے حوالہ سے ایک اہم سیمینار سٹی کونسل میں انعقاد پذیر ہوا جس کی میزبانی کے فرائض چیئرمین کنزرویٹو پارٹی ویسٹ مڈلینڈز جم کوپر اور کنزرویٹو گروپ لیڈر برمنگھم سٹی کونسل کونسلر رابرٹ ایلڈن نے سرانجام دیے ۔ جبکہ اس موقع پر مسئلہ کشمیر فلسطین شام بنگلہ دیش اور دیگر تصادم زدہ علا قو ں میں انسانی حقوق کی پا مالی اور غیر فطری رویوں کے حوالہ سے مختلف ممالک کے نمائندگان نے اپنے اپنے تحفظات پیش کیے با الخصوص مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے نما ئندگی کرتے ہو ئے چیئرمین جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یو رپ راجہ نجا بت حسین ، پر و فیسر ڈاکٹر محمد عارف خان، چو ہدری نجیب افسر ، چیئرمین تحریک کشمیر یو رپ محمد غالب ، ظفر قریشی اور دیگر نے مسئلہ کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہو ئے بھا رتی مظالم کے حوالہ سے حکومت برطانیہ کو عملی اقداما ت اٹھا نے کی درخواست کی ۔ اس موقع پر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ امجد خان، ہیری بوٹا ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چو ہدری منظور حسین ، خواجہ انعام الحق، نوظم الحسن، ایم اے مشاہد تا لکدار ، اسماعیل قاسم ، محمد بشارت اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے مسئلہ کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال واضح کرتے ہو ئے کہاکہ کشمیریوں کو ترجیحی بنیا دو ں پر ان کا فطری حق خودارادیت جلد از جلد دیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کسی زمین کے ٹکڑے کے لیے نہیں بلکہ اپنے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی ضما نت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ گذشتہ 70 برس سے کشمیری قوم ظلم و ستم اور جبر و تشدد کی چکی میں پس رہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حالیہ تین ماہ کے کرفیو کے بعد کشمیری قوم سائوتھ کشمیر کے علاقہ میں زندگی اور موت کے اندر مبتلاء ہے 110 سے زائد شہادتیں رونما ہو چکی ہیں جبکہ 12000 سے زائد زخمی علاج معالجہ سے محروم ہیں 300 سے زائد شدید زخمی حالت میں موت کا انتظار کر رہے ہیں اسی طر ح پیلٹ گنو ں کے استعمال سے سینکڑوں اپنی آنکھیں کھو چکے ہیں بنیا دی زندگی کی سہولیات سے محروم خواتین بچے اور بزرگ کسی مسیحاکے انتظار میں دکھائی دیتے ہیں تا حال کشمیری مسلمانوں کو ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے جس کا فوری نوٹس عالمی برادری کو لینا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری تصادم اور جنگ و جدل کے خواہا ں نہیں بس اپنے حق خودارادیت کی با ت کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے جو جو وعدے کشمیریوں کے ساتھ کیے تھے ان پر عملدرآمد جلد از جلد کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلا ش نہ کیا گیا تو دنیا کا امن قائم نہیں رہے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پو ری دنیا میں اسوقت سب سے زیادہ کشمیری قوم کی شہادتیں رونما ہو رہی ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے جبکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تما شائی بنے ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بر طا نوی حکومت کا پیدا کردہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے برطانیہ اہم اور کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ جب تک کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع فراہم نہیں کیا جا تا تو یہ تحریک جا ری رکھیں گے ۔سیمینا ر کے اختتام پر کنزرویٹو پارٹی کی قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہو ئے دنیا میں امن و امان کے قیام اور عدل و انصاف کے تقا ضے پو رے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔