یو۔کے نیوز
اوورسیز پاکستانی سالیڈریٹی، چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا مانچسٹر میں اہم اجلاس
مانچسٹر( تنویرکھٹانہ سے) مانچسٹر کے مقامی ریستوران لال قلعہ میں اوورسیز پاکستانی سالیڈریٹی کے عہدیداران کا اہم اجلاس چئیرمین او پی ایس جاویدملک کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں او پی ایس کے عہدیداران جن میں صدر او پی ایس عامر سہیل، نائب صدر گوہر الماس خان، صدر نارتھ ڈاکٹر اقبال، صدراو پی ایس گریٹر مانچسٹر پامیلا اشرف، یارکشائر کے صدر آصف خان،انفارمیشن سیکرٹری حماد محمود، او پی ایس بزنس ونگ کے صدر نوید جاوید، پرویز مسیح، ڈاکٹر یونس پرواز اور دیگر موجودتھے۔ اس کے علاوہ کانفرنس کال کے زریعہ سے الوینہ خان، عبداللہ خان،شگفتہ نسرین،یوتھ ونگ کی صدر ساحرہ خان، شازیہ ملک،شیخ سلیم اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں او پی ایس کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور وومن ونگ، کشمیر ونگ، ہیلتھ ونگ،یوتھ ونگ اور بزنس ونگ کے صدور کو چئیرمین او پی ایس کی طرف سے آئندہ لائحہ عمل پر خصوصی ہدایات دی گئیں۔
صدر او پی ایس ڈاکٹر عامر سہیل نے او پی ایس کے وفد کی او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین امجد ملک سے میٹنگ پر بھی عہدیداران کو بریف کیا اور مزید بتایا کہ امجد ملک کی دعوت پر او پی ایس کے وفد نے ان سے ملاقات کی اور اس بات پراتفاق کیا گیا کہ 8 ملین تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے دونوں تنظیموں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔جس کا جاوید ملک اور امجد ملک کی جانب سے آئندہ ملکر مسائل کے حل کرنے پر اتفاق کااعلان بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ اس اتحاد سے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں تیزی آئے گی۔ اس ملاقات میں اوپی ایس نارتھ کے صدر ڈاکٹر اقبال،گریٹر مانچسٹر کی صدر پامیلا اشرف اور ڈاکٹر یونس پرواز بھی شامل تھے وفد کی قیادت چئیرمین او پی ایس جاوید احمد ملک نے کی