یو۔کے نیوز

ہندوستان نے کشمیر میں ظلم و ستم سے نپولین اور ہٹلر کو بھی ما ت دے دی ہے،صدرآزادکشمیر

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ہندوستان نے کشمیر میں ظلم و ستم سے نپولین اور ہٹلر کو بھی ما ت دے دی ہے ، تا رکین وطن کشمیری تحریک آزادی کشمیر کو تقویت بخشنے کے لیے تمام سیاسی و ذاتی اخلافات مٹا کر ایک نقطہ اتحاد اپنا لیں ، پاک چائنہ اقتصادی راہدای منصوبہ کے آغاز سے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلا ب برپا ہو جا ئے گا ، کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کا امن و امان اور استحکام بے حد ضروری ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر صدر ریاست آزادحکومت جمو ں و کشمیر سردار مسعود خان نے یہا ں مقامی ہال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز ایم ایل راجہ جا وید اقبال کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی پہلی ویب سائیٹ کی با قا عدہ افتتا حی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود، ایم ایل اے سحرش قمر ، قو نصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف، راجہ ایا ز خان، چو ہدری محمد بشیر، ملک فتح خان، مسز بلقیس صابر، وجہیہ خان، ڈاکٹر شوکت خان، مولانا طا رق مسعود، مولانا اظہا ر احمد، محمد فاضل چو ہدری، محمد عظیم، عنصر علی خان، پاسٹر اجمل چغتائی ، غضنفر محمود، خالد پرویز ، حبیب الرحمن، شفیق شاہ، محمد ادریس، احمد یعقوب، راجہ حق نواز جا نباز، محمد حنیف، محمد غالب، منیر احمد ملک ، محمد بشارت اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ سردار مسعود خان نے کہاکہ ہندوستان اپنے ایجنٹو ں کے زریعہ سے پاکستان میں پراکسی وار لڑرہا ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کرتے ہو ئے ہندوستان کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر ترقی پذیری کے باوجود بھی عالمی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کا خون کبھی بھی رائیگا ں نہیں جا ئے گا ۔ بھا رت ظلم و جبر کی انتہا کے با وجود بھی کشمیریوں کے دل میں موجود اپنے خلا ف نفرت کو مٹا نہیں سکتا ہے ۔ بھا رت نے کشمیرمیں طا قت کے بے جا استعمال سے بین الاقوامی قوانین اور حقوق انسانی کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں ۔ تا رکین وطن کشمیری بھا رت کے جبرو استبدار کو منظر عام پر لا نے کے لیے سوشل میڈیا کو ایک مثبت ہتھیا ر کے طور پر استعمال کریں ۔ آزادکشمیر حکومت خطے میں تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے شب و روز کو شاں ہے آزادکشمیر کو سیرو سیاحت صنعت زراعت ٹیلی کمیونیکیشن انفا رمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر تمام شعبو ں میں خود کفیل بنایا جا ئے گا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ تا رکین وطن کشمیری دل کو ہر شک و شبہ سے پاک رکھتے ہو ئے آزادکشمیر حکومت پر اعتماد رکھیں اپنی قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں ہو نے دیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ اور یو رپ میں آبا د کشمیری ممبران برطانوی و یو رپین پا رلیمینٹ کو کشمیر کے حوالہ سے لٹریچر مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ایک گھڑی سے خبردار رکھیں ایک دن یہی ممبران پا رلیمینٹ اقوام متحدہ اور یو رپین و برطانوی پارلیمینٹ کو مسئلہ کشمیر کو حل کی طرف لیجا نے کے لیے درخواست ضرور کریں گے ۔اس موقع پر اوورسیز ایم ایل اے راجہ جا وید اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ اجا گر کیا ہے ۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمینٹ خالد محمود کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو یہ با رآور کروادیا گیا ہے کہ بھا رت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے باعث کسی قسم کا تجارتی معاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کو بھی مد نظر رکھا جا ئے ۔ چو ہدری محمد بشیر کا کہنا تھا کہ ہمیں موئثر حکمت عملی اور پا ئیدا ر منصوبہ بندی کے ساتھ عالمی افق پر مسئلہ کشمیر اجا گر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پرانی سوچ اور پالیسیز پر نظر ثانی کرتے ہو ئے مسئلہ کشمیر کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھا لنا ہو گا ۔ ایم ایل اے سحرش قمر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی بے پناہ قربانیا ں پیش کررہی ہیں ۔ اس موقع پر راجہ ایا ز خان، راجہ حق نواز جانباز ، بلقیس راجہ اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔تقریب کے اختتام پر کشمیرکی آزادی اور شہداء کے خاندانو ں کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker