یو۔کے نیوز
روزہ صبر و برداشت بردباری , امر با لمعروف و نہی عن المنکر کا حقیقی درس دیتا ہے ، سید صابر حسین شاہ
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) استقبال رمضان کے حوالہ سے ایک خو بصورت محفل پاک ضیاء الامہ سنٹر میں انعقا د پذیر ہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض امام شاہد تمیز نے سرانجام دیے ۔ جبکہ اس موقع پر علامہ سید صابر حسین شاہ نقشبندی، علامہ سید محمد فاروق شاہ سیالوی ، الشیخ فادی ضوابہ ، امام بلال ابن آصف نے خطابا ت کرتے ہو ئے رمضان المبار ک کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیو ں اور اچھا ئیو ں کا موسم بہا ر ہے جس کی آمد سے قبل ہمیں اپنی زندگی کو حقیقی معنو ں میں تبدیل کرتے ہو ئے صراط مستقیم پر لانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ رمضان سے قبل ہی اپنی مقررہ زکوۃ صدقات اور دیگر واجبات کی ادائیگی انتہائی اچھا عمل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ روزہ محض منہ بند کرنے یا کھانا پینا چھوڑنے کا ہی نام نہیں بلکہ اپنی معمول کی زندگی میں بہتری لا نے کا درحقیقت نام ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک میں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی تعلیما ت پر عمل پہرا ہو تے ہو ئے حلال کی پا بندی ، جھوٹ سے اجتنا ب وعدہ خلا فی سے گریز اور برائی سے پرہیز ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ روزہ دار کو اسی وقت اللہ کے حضور اجر و ثواب حاصل ہو تا ہے جب وہ اس کے دوران خود کو چھوٹی سے چھوٹی برائی اور غلطی سے روکے رکھتا ہے ۔
انہو ں نے کہا روزہ دار کے لیے سحر و افطا ر کے اوقات میں جو انعاما ت اور رحمت و برکت رب کی با رگاہ سے نازل ہو تی ہے اس کے حصول کے لیے محض نام کا روزہ ہی نہیں بلکہ اس کے تمام تر رموز ا وقاف مکمل کرنا ضروری ہیں انہو ں نے کہا کہ روزہ صبر و برداشت اور بردبا ری کا درس دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک کے اندر لڑائی جھگڑے دور کرتے ہو ئے اتفاق و اتحاد کا راستہ اپنا ناچاہیے میا ں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں آپسی نا اتفاقی اور نا چاقی دور کی جا ئے اور غریب غربا ء محتاج افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے تاکہ اللہ رب العزت کا مزید قرب اور خوشنودی حاصل کی جا سکے ۔ اس موقع پر علامہ تمیز الدین چشتی، حافظ محمد عاصم ، حاجی محمد اعظم ، رانا محمد ناصر،محمد اکمل،محمد عادل اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔