یو۔کے نیوز

بین الاقوامی جمو ں و کشمیر چیمبر آف کامرس کا قیام معاشی انقلا ب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ،سردار آفتا ب خان

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بین الاقوامی جمو ں و کشمیر چیمبر آف کامرس کا قیام معاشی انقلا ب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ، آر پا ر تجا رت کے زریعہ سے امن و خوشحالی اور کشمیری عوام کی معیا ر زندگی میں بہتری کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، ریاست جمو ں و کشمیر کے آرٹ کرافٹ اور قدرتی وسائل کو دنیا میں متعارف کروانے سے دونو ں اطراف میں تعمیروترقی کی راہ ہموار ہو گی ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مقررین نے یہا ں مقامی ہا ل میں بین الا قوامی جمو ں و کشمیر چیمبر آف کا مرس کے قیام کے حوالہ سے ڈائر یکٹر کشمیرڈویلپمنٹ فا ئو نڈ یشن ( کے ڈی ایف ) سردار آفتاب خان کی زیر قیا دت منعقدہ میٹنگ میں اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر معروف کا روبا ری شخصیا ت چو ہدری راسب حسین ، چو ہدری مروت ، مہربان خان، پر ویز اختر، بیرسٹر تنویر چوہدری ، عرفان چوہدری، حاجی محمد اکرم ، جا وید اختر، ساجد یو سف اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ ڈائر یکٹر کشمیر ڈویلپمنٹ فا ئو نڈیشن سردار آفتاب خان کا کہنا تھا کہ بین الا قوامی جمو ں و کشمیر چیمبر آف کا مرس کے قیام کا بنیا دی مقصد پاکستان اور بھا رت کے زیر انتظام کشمیر کے لو گو ں کوعالمی منڈی تک رسائی مہیا کرنی ہے ۔ تا کہ آرپا ر موجود قدرتی وسائل اور اشیاء کو بیرونی دنیا تک باآسانی پہنچایا جا سکے ۔خطہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی تمام کا روبا ری شخصیا ت اس منصوبہ کو پا ئیہ تکمیل تک پہنچا نے کے لیے بین الا قوامی جمو ں و کشمیر چیمبر آف کا مرس کی ممبر شپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اسے بین ا الاقوامی ٹریڈ کا حصہ بنانے کے لیے تمام تر قواعد و ضوابط پو رے کیے جا سکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ برطا نوی ٹریڈ ایجنسیز کے اشتراک سے تمام تر خدشات اور تحفظا ت کو دور کیاجا ئے گا ۔ تاکہ ممبران کو کا روبا ر کے بہتر مواقعوں کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر معاشی تحفظ بھی فراہم کیاجا سکے ۔ اس حوالہ سے مستقبل قریب میں مختلف کشمیری اشیا ء کا نما ئشی پروگرام بھی شروع کیا جا ئے گا ۔اس موقع پر آئندہ سال ماہ اپریل میں ایک بہت بڑا کا روبا ری اجتما ع کرنے کا اعلا ن بھی کیا گیا جس کا مقصد بین الا قوامی جمو ں و کشمیر چیمبر آف کا مرس کے ممبرز کی تعداد میں اضا فے کے ساتھ ساتھ اسے عملی جا مہ پہنانا ہو گا ۔ اس موقع پر موجود کشمیری کا روبا ری شخصیا ت نے بین الا قوامی جمو ں و کشمیر چیمبر آف کامرس کے قیام کو احسن اقدام قرار دیتے ہو ئے کشمیر ڈویلپمنٹ فا ئو نڈیشن اور سی آر کی کشمیری کمیونٹی کے لیے موئثر خدما ت کو بے حد سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker