یو۔کے نیوز

برطانوی اور یورپی حکومتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں، راجہ نجا بت حسین

ما نچسٹر ( خصوصی رپورٹ ) برطانوی اور یورپی حکومتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں اور بھارت و پاکستان کے درمیان ممکنہ تصادم سے بچنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مسلسل ظلم و تشدد بند کروانے اور کنٹرول لائن پر آزاد جموں و کشمیر میں بے گناہ اور نہتے مکینوںکی شہادت کے خلاف برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں اگلے ہفتے خصوصی اجلاس منعقد ہوں گے جب کہ برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کے لئے بریڈ فورڈ کے دونوں ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ اور بیرسٹر عمران حسین جب کہ مانچسٹر گورٹن سے لیبر ممبر پارلیمنٹ افضل خان کے علاوہ یورپی ممبر پارلیمنٹ واجد الطاف خان نے پاکستانی سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم خان ، سینیٹر باز محمد خان، سینیٹر دائود خان، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ، تحریک کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ، وائس چیئرمین امجد حسین ، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اعظم ،پاکستانی کمیونٹی ویلفئیراتاشی فضہ نیازی اور دیگر کمیونٹی لیڈروں کی موجودگی میں کشمیر پیٹیشن پر دستخط کر کے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی دستخطی مہم میں معاونت کی یقین دھانی کرائی۔ اس سلسلے میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں کشمیر سیمینار کے موقع پر 70 سے زائد کونسلروں ، کمیونٹی اور بزنس لیڈروں اور خواتین راہنمائوں نے شامل ہو کر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی سرگرمیوں میں ہر سطح پر معاونت کی یقین دہانی کرائی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک برطانیہ اور یورپ میں بھی تحریک آزاد ی کشمیر کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ کشمیر سیمینار کی صدرات جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نے کی جب کہ نظامت کے فرائض ممتاز کشمیری خاتون صحافی ثمینہ خان نے ادا کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں وہاں کے عوام پر 7 لاکھ سے زائد فوج کے زریعے مظالم ڈھا رہا ہے جب کہ دوسری طرف پاکستان کو دھمکیاں دینے، پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانے اور کنٹرول لائن پر سِول اور فوجی افراد کو شہید کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جس پر مغربی ممالک کی خاموشی دوہرے معیار کی عکاس ہے ۔ ہم برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ اور کمیونٹی لیڈروں سمیت جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل جیسی تنظیموں کے شُکرگُزار ہیں کہ وہ اپنے مسائل کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر پر بھی سر گرم عمل ہیں ۔ ہم پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہر طرح کی معاونت کے یقین دھانی کراتے ہیں وہیں بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں سے ہر سطح پر تعاون کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر باز محمد خان نے کہا کہ پختونوں نے برصغیر کی آزادی کی تحریک میں جو کردار ہمارے بزرگوں نے ادا کیا تھا اُسی طرح آج کل کشمیری اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ہم کشمیریوں کی آزادی کی اس تحریک کی ہر سطح پر معاونت کریں گے مگر مسئلہ کشمیر صرف پُرامن زرائع سے ہی حل ہو گا اور بھارت کو جان لینا چاہیے کے بندوق کے زور پر کسی قوم کو غلام نہیں رکھا جا سکتا اس لئے بھارت پاکستان اور کشمیریوں کو مذاکرات کی میز پر آ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ فضہ نیازی اور
اوور سیز فائونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے بھے خطاب کیا جب کہ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تحریک کے مستقبل قریب کے پروگراموں سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker