یو۔کے نیوز

کنزرویٹو پارٹی کانفرنس کے با ہر کشمیری عوام بھا رتی ظلم و تشدد کے خلا ف سراپا احتجاج

 

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جمو ں و کشمیر تحریک حق خواد ارادیت کے زیر اہتمام حالیہ کنزرویٹو پا رٹی کی چا ر روزہ کا نفرنس کے دوران برطانیہ بھر سے آئے ہو ئے مختلف سیاسی و مذہبی جما عتوں کے قائد ین سماجی رہنما اور مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والو ں نے بھا رت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈحائے جا نے والے مظالم کے خلا ف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے بھا رت کے خلا ف پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے فضاء کشمیری کیا چاہتے آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی اس احتجاجی مظاہرے کی قیا دت سربراہ جمو ں و کشمیرتحریک حق خود ارادیت راجہ نجا بت حسین نے کی جبکہ اس موقع پرممبر یو رپین پارلیمینٹ اینتھیا میکنا ٹائر، اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر اسمبلی چو ہدری محمد یسینٰ ، راجہ امجد خان، چو ہدری منظور حسین ، راجہ محمد اشتیا ق ، کونسلر یا سمین ڈار ، سو لسیٹر شازیہ انجم ، نگہت خان، سمیرا فرخ ، بشارت عبا سی ، اعجاز صدیقی ، سیدصغیر کا ظمی ، حاجی محمد بشیر ، مولانا فضل احمد قادری، کونسلر وسیم ظفر، کونسلر عنصر علی خان، چو ہدری محمد بشیر رٹوی، نا ئب حسین مغل، کو نسلر محمد فاضل اور سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری نما ئندگا ن موجود تھے ۔ چیئرمین جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت راجہ نجا بت حسین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر برطانوی حکومت کا پیدا کردہ ہے کشمیری 70 برس سے صبر کا دامن تھا مے ہو ئے ہیں لیکن اب بھا رتی ظلم و جبر اورانسانی حقوق کی پامالیوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی حکومت کو چا ہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پر من حل کے لیے بھا رت پر دبائو بڑھا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ تین ماہ کے کرفیو نے وہا ں بسنے والے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے نہ صرف ان کے بنیا دی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں بلکہ ضروریا ت زندگی بھی ان سے چھین لی گئی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اب تک تین ماہ کے کرفیو سے سینکڑوں کی تعداد میں کشمیریو ں کی شہا دت رونما ہوئی ہیں 12 ہزار سے زائد زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں جبکہ سینکڑوں پیلٹ گنو ں کا شکا ر بنتے ہو ئے اپنی بینائی کھو چکے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رتی ظلم و جبر اور جا رحیت کو روکنے کے لیے حکومت برطانیہ کو عملی اقداما ت اٹھا نے ہو نگے ۔ ممبر یو رپین پا رلیمینٹ اینتھیا میکنا ٹا ئر نے کہا کہ برطانیہ بھا رت سے معاشی اور سفارتی تعلقات کی بنیا د پر انسانی حقوق پر سمجھو تہ ہر گز نہ کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ کو جمہو ری تقاضے پو رے کرتے ہو ئے کشمیریوں کی اخلا قی اور سیاسی حما یت کرنا ہی ہو گی ۔ اس موقع پر چیئرمین راجہ نجا بت حسین نے وفد کے ہمراہ تحریری یا داشت کے طور پر کنزرویٹو پارٹی کی کا نفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم ٹریسا مئے کو کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال کے حوالہ سے اپنے مطالبات سے آگا ہ کرنے کے لیے ایک خط بھی پیش کیا ۔ جبکہ احتجاجی مظاہرین سے قا ئد حزب اختلا ف آزادکشمیر چو ہدری محمد یسینٰ ، چو ہدری منظور حسین پاکستان پیپلز پارٹی، راجہ محمد اشتیا ق چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، کونسلر یاسمین ڈار ، نگہت خان، شازیہ انجم ، سمیر ا فرخ، راجہ امجد خان پاکستان رہنمامسلم لیگ (ن)، چو ہدری بشیر رٹوی صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس برطانیہ، اعجا ز صدیقی رہنما پاکستان عوامی تحریک اور دیگر نے بھی خطابا ت کرتے ہو ئے مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی ظلم و تشدد کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہو ئے اپنے مظلوم کشمیری بھا ئیو ں سے اظہا ر یکجہتی کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker