یو۔کے نیوز
حضور شیخ العالم کے خدمت انسانیت کے مشن کو ہمیشہ جا ری رکھو ں گا ،صاحبزادہ پیر نو ر العا رفین صدیقی
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) حضور شیخ العالم کے خدمت انسانیت کے مشن کو ہمیشہ جا ری رکھو ں گا ،اللہ والوں کا دنیا میں آنا اور جا نا قابل فخر ہو تا ہے صوفیاء رب کی رضا سے آتے اور رب کی رضا پر ہی دنیا سے تشریف لیجا تے ہیں ، پیر علا ئو الدین صدیقی نقشبندی نے تا حیا ت رسول اللہ کی تو صیف اور تعریف بیان فرمائی انکا نام ہمیشہ زندہ و جا وید رہے گا ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر جانشین حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی نقشبندی ؒ صاحبزادہ پیر محمد نو ر العا رفین صدیقی نقشبندی سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر ، چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نو ر ٹی وی برطانیہ نے یہا ں مرکزی جا مع مسجد فیضان القرآن لو زلز میں حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی ؒ کے ختم چہلم کے موقع پر مرکزی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض صاحبزادہ پیر ظہیر الدین صدیقی نقشبندی، صاحبزادہ حما د رضا صدیقی اور صاحبزادہ حسن رضا صدیقی نے سرانجام دیے ۔ جبکہ اس موقع پر پیرذادہ امداد حسین چشتی، مفتی عبد الرسول منصور الا زہری ،مفتی محمد امین مدنی، مفتی گل رحمن قادری، مفتی یا ر محمد قا دری، مفتی محمد اسلم بندیا لوی ، علامہ غلام ربانی افغانی، حافظ تصدق حسین صدیقی،علامہ رفیق چشتی، علامہ فاروق چشتی، قاری تنویر اقبال قادری، ذوالفقا ر علی نقشبندی، محمد بلال نوشاہی سہروردی، حافظ قاسم صدیق چشتی، صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، علامہ محمد حنیف حسنی، معاذ مسعود چشتی، مرزا محمد دین، خلیفہ محمد شبیر صدیقی، حافظ محمد ناصر صدیقی، علامہ عبد الخالق مجددی، علامہ فاروق نظامی، حافظ عنا یت علی ، امام عادل شہزاد، علامہ قمر ہا شمی، علامہ سید ریا ض شاہ، قاری محمد رضا صدیقی ، مولانا ضیاء الاسلام ہزاروی، مفتی عبد الکریم جما عتی، مرزا محمد پرویز، حافظ محمد جمیل صدیقی، راجہ محمد شوکت ، قاری محمد علی شرقپوری ،صاحبزادہ مفتی منور عتیق، صاحبزادہ مصباح المالک لقمانوی، علامہ نصیر اللہ نقشبندی، علامہ نواز ہزاروی، مولانا غفور احمد چشتی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔صاحبزادہ پیر نو ر العارفین صدیقی نے کہاکہ حضور شیخ العالم نے دنیا میں رہ کر جو پیسہ اللہ کے راستے میں عوام الناس سے لیا اسے اپنے ذاتی بینک بیلنس یا جا ئیداد بنا نے میں استعما ل نہیں کیا بلکہ اس سے مساجد مدارس یو نیو رسٹیا ں میڈیکل کالج و ہسپتال اور خد مت خلق کے تمام تر تقا ضے پو رے کیے ۔ انہو ں نے کہاکہ ان کی جلا ئی ہو ئی شمع روشن رکھتے ہو ئے تمام تر منصوبہ جا ت کو پا ئیہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے گا ۔ صاحبزادہ پیر ظہیر الدین صدیقی نے کہاکہ پیری مرید ی سے قبل عقائد حقہ اور اعمال صالح کی پہچان ہو نا ضروری ہے ۔حضور شیخ العالم نے انسانو ں کی بھلا ئی اور بہتری کے لیے جس منصوبے کا ارادہ فرمایا تو اسے عملی سطح پر پو را بھی کر کے دکھایا ان کے جا نشین اور صاحبزادے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے انکے فیض کو مزید عام کریں گے ۔ اس موقع پر پیرذادہ امداد حسین چشتی ، مفتی اسلم بندیالوی ، مفتی گل رحمن قادری، مفتی یا ر محمد قادری، صاحبزادہ پیر طیب الرحمن قادری، مفتی عبد الکریم جما عتی ، مفتی محمد امین مدنی ،علامہ غلام ربانی افغانی،الشیخ مصبا ح المالک لقمانوی ،صاحبزادہ مفتی منور عتیق،صاحبزادہ حماد رضا صدیقی اور دیگر نے خطابا ت کرتے ہو ئے حضور شیخ العالم کی انسانیت اسلام کی تبلیغ و ترویج اور محبت رسول کے فروغ کے لیے گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ختم چہلم کی اس عظیم روحانی و مذہبی محفل پاک کے اختتام پر حضور شیخ العالم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کرتے ہو ئے ان کے مشن کو ہمیشہ جا ری و ساری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔