یو۔کے نیوز
بنا ت المسلمین اور دختران کشمیر کا مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی مظالم کے خلا ف مشعل بردار احتجاج
بنا ت المسلمین اور دختران کشمیر کا مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی مظالم کے خلا ف مشعل بردار احتجاج
مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی افواج کے ظلم و جبر، انسانی حقوق کی پا مالیو ں کی روک تھام اورعالمی برادری سے استصواب رائے کا بھرپور مطالبہ
بچیو ںنے شدید سردی اوربارش میں کشمیرکی آزادی کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے فضاء ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
ایشیائی خطے کے دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہوچکا حق خودارادیت کے حصول تک بھا رت کے خلا ف احتجاج جا ری رہے گا
کشمیر کی آزادی کیلیے خواتین بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، مسز سمیرا فرخ، انیلہ اسد،انجم جرال ، کبریٰ بی بی ،نسرین اختر ،میمونہ خان
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بنا ت المسلمین برطانیہ اور سٹاپ وار کولیشن برمنگھم کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہا ر یکجہتی کے حوالہ سے مشعل بردار جلو س سٹی کونسل کے با ہر چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ کی زیر قیادت رونما ہوا جس میں مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی افواج کے ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پا مالیو ں کی روک تھام کا بھرپور مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر سیاسی سماجی مذہبی تنطیما ت کے ساتھ ساتھ تمام مکا تب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی جلوس سے ممبر یو رپین پارلیمینٹ جو لی وارڈ ، ٹی وی اینکر پرسن علی رضا، سابق ایم ایل اے چو ہدری عبد الرشید، محمد غالب چیئرمین تحریک کشمیر یورپ، راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ،، کونسلر محمد اخلا ق، کبریٰ بی بی سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ،، پا سٹر اجمل چغتائی ، نائب حسین مغل پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر، انجم جرال سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر اور دیگر نے خطابات کرتے ہو ئے عالمی برادری کی توجہ نہتے کشمیریوں پر ڈھا ئے جا نے والے مظالم پر مبذول کروائی ۔ بچے بچیو ں اور خواتین نے شدید سردی اور بارش میں کشمیرکی آزادی کے حق میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے فضاء ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی ۔اس موقع پر چیئرمین جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت راجہ نجا بت حسین ، محمد اعظم، کونسلر یاسمین ڈار،انیلہ اسد وائس چیئر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ، شمع جنجوعہ، روبینہ کشور، میمونہ خان، گل حورم، شہناز چاندنی ، مسز طلعت سلیم، مسز سریہ ابراہیمی،روبی حسین حیدر،کونسلر وسیم ظفر، کونسلر عاصم رشید، سبحان شفیق ملک،چو ہدری منظور حسین، سید تصوحسین نقوی،ڈاکٹر نکہت افتخار،صالح قاسم ،نسرین اختر، راجہ حق نواز جانباز،راجہ امجد خان،خواجہ انعام الحق،غضنفر محمود اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کیلیے خواتین بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔کشمیری قوم کے جذبہ حریت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے آزادی کے ترانے بھی پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ایشیائی خطے کے دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہوچکا۔ انہو ں نے کہاکہ حق خودارادیت کے حصول تک جد و جہد آزادی اور بھا رت کے خلا ف احتجاج جا ری و ساری رہے گا ۔