ورلڈ نیوز
داتا گنج بخش برصغیر کی اسلامی تاریخ کے ماتے کا جھومر ہیں، سربراہ تحریک صراط مستقیم
پاکستان( سپیشل رپورٹ )تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حضرت داتا گنج بخش ہجویری رحمۃ اللہ تعالیٰ کے عرس مقدس کے اختتامی سیشن میں مسجد داتا دربار میں عرس مقدس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری برصغیر کی اسلامی تاریخ کے ماتے کا جھومر ہیں ۔آپ کے پیغام فکر آخرت نے انسانی دلوں کی بنجر زمینوں کو آباد کیا آپ کے وعظ و نصیحت سے دنیا کی محبت میں مست لوگ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت کے زیور سے آراستہ ہوئے داتا گنج بخش ہجویری اور دیگر صوفیاء نے غیر مسلموں سے کبھی ایسا میل جول نہیں رکھا جس سے ان کے کفر کو تقویت ملے آپ نے اپنی تمام زندگی مسلمانوں کے مذہبی امتیاز عظمت اور ملی تشخص کے لیے کام کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری چودہ صدیوں میں امت مسلمہ کا معمول رہا ہے ہر دور کے مسلمان اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرتے رہے ہیں اور ان کے وسیلے سے دعائیں مانگتے رہے ہیں مزارات اولیاء رحمت خداوندی کے گہوارے ہیں یہ بھنگیوں اور چرسیوں کے اڈے ہرگز نہیں ہیں ۔حکومت مزارات اولیاء پر خرافات کرنے والوں کا محاسبہ کرے ۔مزارات اولیاء پر خرافات کرنے والے جہال کا مسلک اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے جاہلوں کو آڑ بنا کر عقیدہ اہلسنت اور اولیاء پر تنقید کرنے والوں اور عرس گنج بخش کے موقع پر فرقہ وارانہ اشتہار ات اور بینرز لگانے والوں کا حکومت سختی سے نوٹس لے ۔یہی لوگ مزارات پر خود کش دھماکے کرنے کے ذمہ دار ہیں حضرت جئیے شاہ نورانی کی درگاہ پر خود کُش حملہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے حکومت مزارات پر فول پروف سیکیورٹی کا اہتمام کرے ۔مزارات اولیاء کے قرب و جوار میں صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے ۔