یو۔کے نیوز
پاکستان کی موجودہ نا گفتہ بہ حالت کی ذمہ دار وفا قی اور سندھ حکومت ہے ،رضا ہا رون
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری رضا ہا رون ایک روزہ دورے پر برمنگھم پہنچے تو یہا ں انہو ں نے سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کی رہائش گا ہ پر کمیونٹی رہنمائو ں اور مقامی کونسلرز حضرات سے خصوصی ملا قا ت کی جبکہ اس کے بعد مقامی ہال میں پاک سرزمین پارٹی برمنگھم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں جما عت کے کا روباری ونگ کا با قاعدہ اعلان کیا گیا ۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چو ہدری الطا ف شاہد ، جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ، فرحان راجہ ، مرزا فیصل محمود، نعیم عباس، محمد نعمان ، محمد راحیل ، محمد ندیم ، سید شہزاد شاہ، کونسلر طا ہر علی ، اظہر محمود ، کونسلر محمد ادریس، محمد علی حید ر آبادی، عمران، محمد طا ہر ، سابق کونسلر راجہ شوکت ، امیدوار میٹر و میئر بیورلے نیلسن ، سابق ممبر یو رپین پارلیمینٹ فل بینین، چو ہدری اختر، کونسلر ذاکر اللہ ، راجہ شکیل حیدر، وسیم خان ،معین قاضی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری رضا ہا رون نے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان کی موجودہ نا گفتہ بہ حالت کی ذمہ دار وفا قی اور سندھ حکومت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کو تباہی و بربادی کے دہا نے پر لا کھڑا کردیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ سندھ کے اندر صحت تعلیم اور دیگر بنیا دی ضروریا ت کے ساتھ ساتھ لو گو ں کو صاف پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ 600 سے 700 افراد روزانہ کی بنیا د پر ہلاک ہو رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی کے گلی کوچو ں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ کا راج ہے صفائی ستھرائی کا بھی مناسب بندوبست موجود نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسانی زندگی سے وابستہ ہر شے تباہ و برباد ہو رہی ہے سکولو ں پا رکو ں اور ہسپتالو ں میں سہولیا ت کا فقدان دکھائی دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پاکستان کی عوام کو اپنے بہتر مستقبل کے فیصلہ کے لیے مناسب اقدام اٹھا نا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی میں بدحالی اور پاکستان میں عدل و انصاف کی عدم دستیابی تک پاک سرزمین پارٹی کا احتجاج جاری رہے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام الناس اپنے ووٹ اور درست انتخاب سے اپنی غلطی سدھار لیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گو رنز سندھ کا جو عہدہ ہے ان کو سیاسی نقل و حرکت زیب نہیں دیتی ہے ۔انہیں اپنے عہدے کا تقدس بحال رکھتے ہو ئے بڑی حکمت عملی اور ذمہ داری سے چلنا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی میں امن و امان کی حالت درست نہیں ہے۔ یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ امن و مان اور شہریو ں کے تحفظ کو یقینی بنائے پینے کا صافی پانی فراہم کیا جا ئے سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی دی جا ئے اور قانون آئین کی مکمل پاسداری قائم کی جا ئے انہو ں نے کہاکہ کراچی کے مسائل کے حل تک پاک سرزمین پارٹی سراپا احتجاج رہے گی ۔