ورلڈ نیوز

عالمی امن ایوارڈ جنرل راحیل شریف کے نام

پاکستان(سپیشل رپورٹ)پاکستان کے نامور تھینک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (انسپاڈ)نےدہشت گردی کے خلاف کامیاب ضرب عضب آپریشن، کرپشن اور بدامنی کے خاتمہ کیلئے بہترین خدمات سرانجام دینے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کیلئے ’’ لیجنڈ آف پیس ‘‘ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر، ممتاز سماجی رہنما ، سفیر امن سردار محمد طاہر تبسم نے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا کردار پاک فوج کی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ بہادری اور حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں۔ سردار محمد طاہر تبسم نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے کارنامے پاک فوج کی عزت و تکریم میں اضافے کا باعث بنے۔ وہ یقیناً ایک قابل تقلید پیشہ ور سپاہی اور انتہائی قابل سپہ سالار ثابت ہوئے۔ پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے ان کی اور ان کے خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں۔ ان کے بھائی میجر شبیر شریف شہیداور ماموں میجر عزیز بھٹی شہید نے وطن عزیز کی خاطر بہادری سے جان قربان کرتے ہوئے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سرپرست کرنل اعظم قادری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ ثاقب احمد انصاری، ڈائریکٹرز مسعود احمد چوہدری، بیرسٹر رضوان باری، سردار وحید خان، ایس ایم عرفان طاہر، امتیاز احمد بٹ، محمد راشد اور ڈائریکٹر میڈیا قمر یوسفزئی نے جنرل راحیل شریف کو ان کی شاندار خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کیلئے ان کی شاندار خدمات نے ان کا نام تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے رقم کر دیا ہے۔ محمد طاہر تبسم نے کہا کہ بہت جلد ایک باوقار تقریب میں جنرل راحیل شریف کو ’’ لیجنڈ آف پیس ‘‘ ایوارڈدیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker