یو۔کے نیوز
عالمی دہشت و وحشت کے خاتمہ کے لیے رسول اللہ کی حقیقی تعلیما ت کو فروغ دینا ہو گا ، پیر سید منور حسین شاہ جما عتی
برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے ) دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی با رہ ربیع الاول شریف کے حوالہ سے با رہ روزہ میلا د تقریبا ت مہر الملت مرکز میں انجام پذیر ہوئیں ۔ جہا ں مرکزی میلا د جلوس جامع مسجد مہر الملت سے سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید جما عت علی شاہ علی پور سیدا ں شریف مہر الملت پیر سید منور حسین شاہ جما عتی کی قیادت با سعادت میں برآمد ہو ا ۔ دیا ر غیر کے با وجود تا حد نگاہ انسانی سروں کی فصلیں ہی فصلیں دکھائی دیں ۔ عشاقا ن رسول اللہ اکبر اور یا روسول اللہ کے نعرے بلند کرتے ہو ئے جلوس کے مقررہ راستوں سے ہو تے ہو ئے مرکز پہنچے تو یہا ں 34 ویں سالانہ عظیم الشان میلا د النبی ﷺ کانفرنس زیر صدارت سجا دہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید جما عت علی شاہ علی پو ر سیداں شریف مہر الملت پیر سید منور حسین شاہ جما عتی انعقاد پذیر ہوئی جس میں دوسرے شہروں اور دور و نذیک سے آئے ہو ئے علماء و مشائخ ، حفاظ ،ثناء خوان مصطفی اور دیگر نے اپنے اپنے انداز میں اللہ کے حبیب ﷺ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر سید رشید حسین شاہ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، حافظ محمد فضل احمد قادری، حا فظ محمد قاسم صدیق چشتی، صاحبزادہ سید نعمان حسین شاہ جماعتی ، مفتی عبد الکریم جما عتی، علامہ محمد حسنین رضا صدیقی ،شیخ محمود رشید، محسن ضیاء، پیر سید اشتیا ق حسین شاہ، علامہ پیر سید احمد رضا ترمذی، پیر احمد زمان جما عتی، محمد سعید مغل،چو ہدری منظور حسین، محمد عمران قادری، صاحبزادہ صہیب حسین جما عتی ، علامہ محمد نذیر مہروی،علامہ سید فا روق شاہ، صاحبزادہ پیر طیب الرحمن قادری اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مہر الملت پیر سید منور حسین شاہ جما عتی کا کہنا تھا کہ سالانہ میلا د النبی ﷺ کا نفرنسز کے انعقاد کا مقصد محض عاشقان رسول کی شمولیت نہیں بلکہ ان نشستوں کے اندر شامل ہو نے سے زندگیوں کے اندر ان کے مثبت اثرات بھی مرتب ہو نے چاہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پو ری دنیا میں 12 ربیع الاول کا ایک وقت میں رونما ہو نا محض حسن اتفاق ہی نہیں بلکہ پو ری مسلم امہ کے لیے اتحاد بین المسلمین کا ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دنیا میں امن و آشتی کے حقیقی قیام کی لیے رسول اللہ ﷺ کے خطبہ حجتہ الودواع کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر میں فو ری شامل کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام امن کا دوسرانام ہے دنیا سے انتہا پسندی دہشتگردی بد امنی اور افرا تفری کے خاتمہ کے لیے رحمت اللعالمین ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا ۔انہو ں نے کہاکہ میلاد رسول اللہ ﷺ کا پو ری امت مسلمہ کے لیے یہی پیغام ہے کہ محض آپ ﷺ سے محبت و عقیدت کا دعویٰ اور کسی ایک نشست میں بیٹھ لینے سے حق ادا نہیں ہو تا بلکہ ان کے بتا ئے ہو ئے اصولوں کے پیش نظر ہی پو ری زندگی بسر کرنا ہر مسلمان کا فرض عین ہے۔ اس موقع پر رسول اللہ ﷺ کے خطبہ حجتہ الوداع کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چا رٹر میں شامل کرنے کے حوالہ سے ایک قرارداد بھی پیش کی گئی جسے اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔ با رگا ہ رسالت مآب میں درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے ہو ئے رسول اللہ ﷺ کی پیدا ئش کی نسبت سے میلا د کیک کا ٹا گیا جبکہ سجا دہ نشین حضرت امیر ملت علی پو ر سیدا ں شریف پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کشمیر فلسطین برما اور شام کے مظلوم مسلمانو ں کی آزادی و خوشحالی اور عالمگیر امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔