یو۔کے نیوز

نفرت حقارت اور تعصب کے خلا ف متحد و منظم ہونا پڑے گا ،امید وار برا ئے میئر آف برمنگھم شون سائمن

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) نفرت حقارت اور تعصب کے خلا ف متحد و منظم ہونا پڑے گا ، مسلمان محکمہ تعلیم صحت پولیس اور دیگر شعبہ جات میں نمایا ں کردار ادا کررہے ہیں کوئی بھی اسلام کا حقیقی پیروکا ر دہشتگردو انتہا پسند نہیں ہوسکتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر میٹر ومیئر کے امیدوار شون سائمن ایم ای پی نے یہا ں عظیم مذہبی درسگاہ قادریہ ٹرسٹ میں کمیونٹی قائدین کے اجتما ع سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے سر انجام دیے جبکہ اس موقع پر مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری، ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود ،کونسلر محمد فاضل چو ہدری، کونسلر محمد عظیم، کونسلر محمد اخلاق، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر ٹونی کینڈی ، کونسلر طا ہر علی ، کو نسلر شفیق حسین شاہ، کونسلر چنگیز خان، کونسلر عنصر علی خان،چو ہدری خادم حسین، حاجی منیر حسین، زاہد چو ہدری، عابد خان،مبشر صدیق، محمد غالب، عبد اللہ رحمن، راجہ محمد امین، محمد علی ، مخدوم چشتی، چو ہدری منظور حسین ، غضنفر محمود، خان عابد، محمد بشیر، ملک فتح خان، فاروق خان، راجہ محمد امین ایم بی ای، غلام نبی عا مر ، فرحان راجہ ،شہریا ر خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ ممبر یو رپین پارلیمینٹ شون سائمن کا کہنا تھا کہ 4 مئی کو برمنگھم کا میئر منتخب ہو کر عوام الناس کے مسائل حل کرنے کی پو ری کوشش کروں گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ویسٹ مڈلینڈز یورپ کا معاشی اعتبا ر سے سب سے زیادہ مضبوط علاقہ ہے جس کے ٹیکسیز اور دیگر وسائل یہا ں عوام الناس پر خرچ کیے جائیں تو مزید ترقی اور بہتری کی طرف بڑھا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین قا دریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ میٹر و میئر کے حوالہ سے مسلم کمیونٹی کو بڑی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ رب تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہی شخص اس عہدہ پر منتخب ہو جو کہ اجتماعی طور پر عوام الناس کے حق میں بہتر ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ ہم ایک بین المذاہب ہم آہنگی کی فضاء سے بھرپور ملک میں آباد ہیں جہا ں اپنی مذہبی ذمہ داریو ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے دوسروں کی مذہبی آزادی اور احترام کو بھی مد نظر رکھنا بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا فتنہ پو ری دنیا میں پھیلا ہو ا ہے جس کے خلا ف کام کرنے کی مشترکہ طور پر ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جواں سال نسل کو چاہیے کہ اسلام کی حقیقی تعلیما ت سے نہ صرف آشنائی حاصل کریں بلکہ عملی زندگی میں بھی اس پر عمل پہرا ہو ں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker