یو۔کے نیوز

پیر علا ئو الدین صدیقی کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے گراں قدر خدما ت قابل ستا ئش ہیں ، مفتی منیب الرحمن

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جما عت اہلسنت برطانیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل ایصال ثواب برا ئے حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی سجا دہ نشین نیریا ں شریف آزادکشمیر و چئیر مین محی الدین ٹرسٹ و نو ر ٹی وی برطانیہ یہا ں قادریہ ٹرسٹ میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر برطانیہ بھر سے علماء و مشائخ سیاسی سماجی مذہبی کاروبا ری و صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس روحانی و مذہبی محفل پاک کی صدارت سرپرست اعلیٰ جما عت اہلسنت برطانیہ مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و سربراہ تنظیم المدارس پاکستان پر و فیسر مفتی محمد منیب الرحمن شامل ہو ئے ۔ اس موقع پر لیڈر آف برمنگھم سٹی کونسل کو نسلر جان کلینسی ، امیر جما عت اہل سنت برطانیہ علامہ خلیل احمد حقانی، الشیخ مصباح المالک لقمانوی جنرل سیکرٹری جما عت اہل سنت برطانیہ،علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی سیکرٹری اطلا عات و نشریا ت جما عت اہل سنت برطانیہ،مفتی عبد الرسول منصور الازہری ، علامہ محمد منور عتیق ، سید فرید احمد شاہ، علامہ شیخ محمود رشید، علامہ محمد انور قمر، علامہ محمد حنیف حسنی، قاری شبیر الحسن سعیدی، علامہ مفتی سید ظفر اللہ شاہ، مفتی فضل قیوم سبحانی،سید ٖفضیل رضا عطا ری، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر عبد الرشید چو ہدری، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم سٹی کونسل کونسلر شفیق شاہ، کونسلر وسیم ظفر، کونسلر طاہر چو ہدری، کونسلر محمد عظیم، کونسلر ذاکر اللہ ، بیرسٹر رشید مرزا، راجہ محمد اشتیا ق ،امام شاہد تمیز ، غلام نبی عامر، ضیاء الدین یو سفزئی ، محمد علی ، راجہ جا وید اقبال ، حاجی قمر الزمان قادری، خلیفہ آفتاب سرمد ،راہب رشید، اشفاق احمد، محمد مشتا ق اشرفی، مفتی محمد فاروق علوی، محمد افضل ، سید رفیق احمد شاہ، محمد ناصر صدیقی، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، نائب حسین مغل، شہزاد اقبال مغل، غضنفر محمود، ملک فتح خان، چو ہدری محمد عارف، علامہ عبد الغفور چشتی، علامہ حسنین رضا صدیقی، قاری تنویر اقبال قادری، حاجی محمد رمضان، حاجی منیر حسین ،مرزا فیصل محمود اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ پیر طریقت رہبر شریعت حضور شیخ العالم پیر علا ئو الدین صدیقی نے تو حید و رسالت کے پیغاما ت کی تبلیغ و ترویج کے ساتھ ساتھ انسانوں کو علمی و صحت عامہ کی سہولیا ت پہنچا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ حقیقی معنو ں میں خدا کی مخلو ق کو نفع پہنچانے والے انسان تھے یہ غیر معمولی خدما ت ان کو دوسری روحانی و مذہبی شخصیا ت سے نمایا ں کرتی ہیں ۔ اس موقع پر ایک اہم قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ پیر علا ئو الدین صدیقی کی علم وصحت عامہ و دیگر خدما ت کے اعتراف میں مظفرآباد یو نیورسٹی میں انکے نام سے ایک چیئر قائم کی جا ئے ۔ آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآبا د کی مرکزی شاہراہ کو ان کے نام سے منصوب کیا جا ئے ۔ ان کو قومی ایوارڈ یا پرائڈ آف پرفارمنس سے نواز جا ئے ۔ صدر پاکستان سے بھی قومی اعزاز کی درخواست کی جا ئے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اس امت کاسب سے بڑا مسئلہ ہم خود ہیں اور تمام مسائل کا حل بھی یہ امت خود ہے ۔ کامیاب وہ لوگ ہیں جو اپنی جان کا سودا کرکے رضا ئے الہیٰ اور رضا ئے مصطفی ﷺ مانگ لیتے ہیں ۔ مجالس کو لوگو ں کی تفریح نہیں بلکہ اسلام کے غلبے اور حقیقی تعلیما ت کے فروغ کا باعث ہو نا چاہیے ۔ ہما رے اخلا ق اور کردار میں اسلام نمایا ں نظرآئے گا تو غیر بھی ہما رے ساتھ شامل ہو نے کی خواہش اور تمنا رکھیں گے ۔ محفل پاک سے علامہ خلیل احمد حقانی، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی، لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جا ن کلینسی ، کونسلر وسیم ظفر، کونسلر محمد عظیم، سابق لارڈ میئر کونسلر عبد الرشید چو ہدری ، راجہ جا وید اقبال ، حاجی محمد رمضان، کونسلر ذاکر اللہ اور دیگر نے خصوصی خطابا ت کرتے ہو ئے کہاکہ پیر علا ئو الدین صدیقی کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے گراں قدر خدما ت قابل ستا ئش ہیں انہو ں نے اپنی زندگی میں انسانوں کو زیادہ سے زیادہ نفع پہنچایا انکی یاد اور کام لوگو ں کے دلو ں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔محفل پاک کے اختتام پر پیر محمد علا ئوالدین صدیقی کے بلندی درجات اور اہلخانہ و مریدین و اہل محبت کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی جبکہ محفل پاک کے اختتام پر شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker