یو۔کے نیوز
شہداء کربلا اور پیر سید نصیر الدین نصیر ؒ کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک کا اہتمام
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) محرم الحرام کے با برکت مہینہ میں شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر ؒ کے ایصال ثواب کے لیے ایک روحانی و مذہبی نشست کا اہتمام حافظ محمد قاسم صدیق چشتی نصیروی کی رہا ئشگاہ پر ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی سجا دہ نشین گو لڑہ شریف صاحبزادہ پیر سید غلام نظام الدین جا می گیلانی نے شرکت کی جبکہ مقامی علماء مشائخ بھی اس موقع پر موجود تھے جن میں الشیخ مصبا ح المالک لقمانوی ، مولانا عبد الغفو ر چشتی ، علامہ فارو ق چشتی ، حافظ محمد حسن چشتی ، حا جی محمد صدیق چشتی ، قاری محمد امین نقشبندی، قاری محمد تنویر اقبال قادری اور دیگر نمایا ں طور پر شامل ہو ئے ۔ اس موقع پر سجا دہ نشین گو لڑہ شریف صاحبزادہ پیر سید غلام نظام الدین جا می گیلانی نے کہاکہ شہداء کربلا سے محبت و عقیدت ہما رے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نواسہ رسول کی عظیم قربانی نے اسلام کو بلندی و امان بخشی ۔ اس موقع پر نعت خواں حضرات نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا جبکہ محفل کے اختتام پر شہداء کربلا کی مقدس روحوں کے ایصال ثواب اور ہدیہ تبریک پیش کرنے کیلیے حافظ محمد قا سم صدیق چشتی نے منقبت پیش کی اس موقع پر حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر ؒ کے بلندی درجا ت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی