یو۔کے نیوز
میلا د النبی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا زریعہ ہے ،نگران دعوت اسلامی برطانیہ سید فضیل رضا عطا ری
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) میلا د النبی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا زریعہ ہے ، رسول اللہ کی تین حیثیتیں ہیں پہلی بشریت دوسری نورانیت اور تیسری حقیقت محمدی تینوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، عید میلا د کا ئنا ت کی سب سے بڑی عید ہے باقی عیدیں محدود وقت اورلمحوں کے لیے جبکہ یہ لا محدود د اور قیا مت تک قائم رہنے والی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر دعوت اسلامی کے مبلغین نے یہاں نگران کابینہ دعوت اسلامی برطانیہ سید فضیل رضا عطا ری کی رہائشگاہ پر ایک عظیم الشان نورانی روحانی اور وجدانی محفل میلا د مصطفی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر برطانیہ بھر سے آئے ہو ئے دعوت اسلامی کے مبلغین ، حفاظ ، ثناء خوان مصطفی اور عشاقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جبکہ اس موقع پر ممتاز عالم دین مفتی محمد خالد مدنی ، علامہ محمد شاہد رضا مدنی ، حافظ محمد عقیل عطا ری ، امام محمد منیر رضا عطا ری ، محمد یا سر عطا ری ، حافظ محمد عدیل عطا ری ، محمد عتیق عطاری ،محمد سمیر عطا ری، مرزا فیصل محمود اور دیگر بھی موجود تھے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ اللہ رب العزت کی کا ئنا ت میں وجود تمام نعمتو ں میں سے سب سے افضل اور اعلیٰ نعمت ہیں جس کا شکر ادا کر نا میلا د کی صورت میں ہر امتی کی اولین ذمہ داری ہے ۔آپﷺ کی پیدائش سے دنیا کو جو انعا مات اور فیوض و برکا ت حاصل ہو ئیں اسکا قرض کبھی بھی چکایا نہیں جا سکتا ہے ۔ انسان تو انسان جا نورو ں نے بھی رسول اللہ ﷺ کی آمد کی بشارت دی ۔ اس موقع پر تبرکا ت کی زیارت بھی کروائی گئی جن میں موئے مبارک ، آپ ﷺ کا امامہ پاک ، حضرت غو ث پاک ؓ کی ذلف مبارک ، حضرت غوث پاک کے نعلین شریف اور چا در مزارمبارک ،حضرت داتاگنج بخشؒ کے مزار شریف کی چا در ، اعلیٰ حضرت عظیم البرکت کے دربار شریف کی چا در، اعلیٰ حضرت کی مبارک قینچی ، خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے مزار شریف کی چادر ، علامہ شاہ بابا ؒ کے مزار شریف کی چادر مبارک ، سیون شریف حضرت لال شہباز قلندر کے مزار کی چا در مبارک، امام بری سرکار ؒ کے مزار شریف کی چا درکی خوش نصیبو ں کو زیارت کروائی گئی جبکہ محفل میلا د لنبی ﷺ کے اختتام پر لنگر شریف بھی تقسیم کیا گیا ۔