یو۔کے نیوز

محفل میلا د النبی برا ئے ایصال ثواب والد مرحوم راجہ جا وید اقبال اوورسیز ایم ایل اے

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) محفل میلا د النبی ﷺ کی ایک روحانی نشست مقامی ہو ٹل میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس کی میزبانی کے فرائض معروف کا روبا ری شخصیت راجہ ریا ض اختر نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر سیاسی سماجی و مذہبی شخصیا ت نے بھرپور شرکت کی ۔ اس روحانی و مذہبی نشست کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض صا حبزادہ محمد فاروق احمد القا دری نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ممتا ز عالم دین علا مہ محمد نواز بشیر جلالی ، مفتی یا ر محمد قادری، علامہ حسنین رضا صدیقی ، قاری تنویر اقبال قادری، محمد علی ، اعجاز رئوف ، ذوالفقا ر حسین نقشبندی، صفدر حیات، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، چو ہدری محمد عارف، چو ہدری منظور حسین، حاجی محمد بوٹا شیدائی ، علامہ عبد المنان ، غضنفر محمود، سید منصور حسین شاہ، منیر احمد ملک، ملک فتح خان، راجہ زاہد اقبال اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ رسول اللہ ﷺ کی آمد کی خوشی کے ساتھ ساتھ اوورسیز ایم ایل اے راجہ جا وید اقبال اور راجہ ریاض اختر کے والد مرحوم راجہ جہانداد اور والدہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے علامہ محمد نواز بشیر جلالی کا کہنا تھا کہ ہر آنے والا زمانہ رسول اللہ کا ہے ۔ قیا مت کی صبح ہو نے تک اب کوئی نبی اور رسول دنیا میں آپ ﷺ کے بعد جلوہ گر نہیں ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ میلا د منا نے والے حقیقی معنو ں میں امن پسند جبکہ دہشتگردی و انتہا پسندی کی ہر لمحہ مذمت کرتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام کی آفاقی تعلیما ت دہشتگردی انتہا پسندی سے روکتیں اور محبت الفت کا پیغام بکھیرتی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ آج کا نوجوان اسلام کو سمجھے اور پڑھے کیونکہ اسلام انسانیت کا پیغام دیتا ہے ۔ خود کو انتہا پسندانہ سوچ اور فکر سے محفوظ بنا تے ہو ئے اسلام کی حقیقی تعلیما ت سے استفادہ کرنا ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker