یو۔کے نیوز
سال نو کا آغاز محفل میلا د مصطفی سے کوئین ایوارڈ یا فتہ محمد زعفران کی رہائشگاہ سے کیا گیا
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سال نو کاآغاز دیا ر غیر میں کو ئین ایوارڈ یا فتہ پاکستانی نثراد برطانوی نوجوان محمد زعفران کی رہا ئشگاہ پر میلا د مصطفی ﷺ سے کیا گیا ۔ جہا ں اللہ رب العزت کی حمد اور رسول اللہ کی ثناء سے ذہنو ں کو سکون اور دلوں کو اطمینان کی دولت سے منور کیا گیا ۔ انگریزی سال کے آغاز میں رسول اللہ کی تعلیما ت اور سنت نبوی کی پیروی اپنی زندگی کا نصب العین بنا نے کا عہد لیا گیا ۔ اس موقع پر سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر بشارت داد، کونسلر محمد ادریس ، حافظ رفا قت حسین ، حاجی محمد تعظیم ، حاجی گلفراز خان، قاری محمد مشتاق، لالہ عبد القدیر احمد ، قاری محمد زبیر، حفیظ گجر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی جبکہ سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق حسین شاہ نے محمد زعفران کو ان روحانی و وجدانی کیفیا ت میں یو رپین ایوارڈ بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر خطابا ت کرتے ہو ئے مقررین کا کہنا تھا کہ جسطر ح سے سال 2016 ما ضی کے اندھیروں میں دفن ہو گیا ہے امید ہے کہ دہشتگردی ، انتہا پسندی ، تعصب، نفرت، مذہبی منافرت ، تضادات ، با ہمی تصادم اور تمام منفی سرگرمیا ں بھی گذشتہ سال کے ساتھ ہی ختم ہو جائیں گی اور 2017 سال نو امن محبت ایثار رواداری اور مواخات کا پیغام لیکر ابھرے گا ۔