یو۔کے نیوز
ثناء خوان مصطفی محاز مسعود چشتی کی نئی البم نعتیہ و صوفیانہ کلام متعارف
برمنگھم (ا یس ایم عرفان طا ہر سے ) ربیع الا ول کے آغا ز کے ساتھ ہی جہا ں محافل نعت اور درود و سلام کی بزم سجائی جا تیں ہیں وہا ں ثناء خوان مصطفیﷺ اپنی عقیدتو ں اور محبتو ں کے گلہا ئے عقیدت آقا ئے نامدار ﷺ کی بارگاہ رسالت مآب میں خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں اسی سلسلہ کی ایک پر نور روحانی تقریب مقامی سطح پر پیران پیر غوث اعظم شاہ عبد القا در جیلا نی ؒ کے دربا ر سے منصوب نشست پر انعقا د ہوئی جہا ں پر خوش الہان معروف ثناء خوان مصطفی ﷺ محاذ مسعود چشتی کے نعتیہ اور صوفیا نہ کلا م کی نئی البم متعارف کروائی گئی۔ اس موقع پر خلیفہ مجا ز دربا ر غوث اعظم پیر احمد مبارک ، سید اکرام اکبر بخاری ، حمزہ قمر ، قمر زمان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر محازمسعود چشتی نے دف کے ساتھ خوبصورت اور مخصوص انداز میں اپنا کلام بھی پیش کیا جسے سننے والو ں نے بے حد سراہا ۔ سیدا کرام اکبر بخاری اور حمزہ قمر نے نعتیہ کلا م پیش کیا ۔ اس موقع پر نعت خواں محا ز مسعود چشتی کا کہنا تھا کہ نعت رسول مقبول ﷺ کے زریعہ سے جواں سال نسل کو دینی تعلیما ت اور شائر اسلام سے محبت و عقیدت کا پیغام احسن انداز میں دیا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اس پر فتن دور میں جوا ں سال نسل کو نعت اور صوفیا نہ کلا م کے زریعہ سے بھی بہت سی منفی نقل و حرکت سے بچایا جا سکتا ہے ۔