یو۔کے نیوز
الحاج پیر عتیق الرحمنٰ فیضپوری ؒ کے ایصال ثواب کیلیےمحفل پاک آج ضیاء الامہ سنٹر میں ہوگی
برمنگھم(ایس ایم عرفان طا ہر سے ) الحاج پیر محمد عتیق الرحمن فیضپوری سابق مشیر حکومت آزادکشمیر و صدر جمعیت علماء جمو ں و کشمیر حرکت قلب بند ہو نے سے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ آپ ؒ کی عمر تقریبا 60 برس تھی ناسازی صحت کے باوجود بھی خدمت خلق کے جذب سے سرشار رہے ۔ آپ کی نماز جنا زہ سرکاری اعزازات کے ساتھ میرپور آزادکشمیر میں ادا کردی گئی ۔ آپؒ کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک آج بروز منگل بعد از نماز مغرب مرکز ضیاء الامہ سنٹر بو زلے گرین میں منعقد ہوگی جس کی میزبانی کے فرائض آپؒ کے ماموں ذاد بھائی صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن فیضپوری ، صاحبزادہ پیر محمد طا ہر آزاد ، صاحبزادہ جمیل الرحمن جمالی اور دیگر عزیز واقرباء سرانجام دیں گے جبکہ اس موقع پر علماء و مشائخ اور عشاقان رسول ﷺ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے