یو۔کے نیوز

میلا د مصطفی قرب الہیٰ کے حصول کا زریعہ ہے ، علامہ سید فاروق شاہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) میلا د مصطفی ﷺ سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کی رہا ئشگاہ پر انعقاد پذیر ہوا ۔ جس میں مقامی سطح پر مذہبی سیاسی سماجی کا روبا ری و مختلف مکا تب فکر کی حامل شخصیا ت نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے علامہ سید محمد فاروق شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ فرشتو ں کو بلا کر رسول اللہ ﷺ کی تعریف اور ثناء خود بیان فرماتاہے ۔ میلا د مصطفی ﷺ درحقیقت قرب الہیٰ اور خالق و مالک کے احکامات کی پیروی ہے ۔بلا شبہ جہا ں تعریفو ں کی حد ہو جا ئے تو اسے محمد مصطفی ﷺ کہتے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ کے ذکر کو بلندی عطا کرنے کا وعدہ خود رب العالمین نے فرمایا ہے اسلیے رسول اللہ ﷺ کا امتی ہو نے کے نا طے ہما را یہ مذہبی عقیدہ ہے کہ آپ ﷺ سے محبت کا اظہا ر اپنی زندگی کے ہر لمحہ میں ضرور کیا جا ئے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اتبا ع رسول ﷺ ہی دراصل دنیا و آخرت میں کا میابی و کامرانی کا حقیقی راستہ ہے ۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، کونسلر محمد اخلا ق، کونسلر طا ہر علی ، کونسلر حبیب الرحمن، سید شہزاد حسین شاہ، چو ہدری محمد عارف کیروی ، نائب حسین مغل ، لیا قت علی ، مرزا فیصل محمود، اظہر محمود، ملک فتح خان، چو ہدری محمد عارف، راجہ ریا ض اختر، محمد طا رق، قا ری تنویر اقبال ، محمد زعفران ، عرفان سلطان ، سید تصور حسین نقوی، سید صغیر کاظمی، زاہد خٹک، ساجد یوسف، الحاج بوٹا شیدائی ، چو ہدری خادم حسین، نا صر محمود راجہ ، محمد اشفا ق اور دیگر نے خصوصی شرکت کی جبکہ ثناء خوان مصطفی ﷺ معاذ مسعود، سید وقا ر شاہ، حاجی محمد اعظم اور دیگر نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہا ئے عقیدت نچھا ور کیے ۔ اس موقع سابق لا رڈ میئر کونسلر شفیق شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ زندگی اور اس کی تمام تر آرائش و اسائش رسول اللہ ﷺ کے صدقے حاصل ہو ئی ہے ۔ اس کا ئنات کا نظام رب ذوالجلا ل نے اپنے حبیب کی خاطر تخلیق کیا ہے اس لیے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی پیدائش کی خوشی ہر لمحہ اور ہر گھڑی منا تے ہو ئے رب العالمین کا شکر ادا کرتے رہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker