یو۔کے نیوز
دین ٹرسٹ اور مسلم ہینڈز برطانیہ کے اشتراک سے مرحوم ناصر صدیق کی یاد میں نعتیہ شام کا اہتمام
نو ٹنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر ) دین ٹرسٹ اور مسلم ہینڈز برطانیہ کے اشتراک سے مرحوم نا صر صدیق کی یا د میں ایک نعتیہ شام مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس کا مقصد پاکستان کے صوبہ پنجا ب کے پسماندہ علا قے میں صحت عامہ کے مسائل کے پیش نظر مریضوں کی سہولت کے لیے ایمبو لینس مہیا کرنا تھا ۔ اس موقع پر نامور پاکستانی فنکا ر رحیم شاہ نے بھی چیرٹی اپیل کرتے ہو ئے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ کا کہنا تھا کہ تصادم ذدہ علاقوں میں بسنے والے افراد ضروریا ت زندگی کی بنیا دی سہولیات سے محروم بے سروسامانی کا شکا ر کسی مسیحا کی تلا ش میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلاء دکھائی دیتے ہیں ۔ شام فلسطین عراق لیبیا اور دیگر مسلم ممالک میں رہنے والے مسلمان ہما ری امداد کے منتظر ہیں ۔ اس موقع پر نا صر صدیق مرحوم کے خاندان کے علاوہ چیف ایگزیکٹو دین ٹرسٹ برطانیہ محمد علی ، جا وید اقبال یوسفزئی ، محمد عدیل ، صیم صائمہ ، عاطف ، سید آل محمد ، شباب ، تنویر حسین، اصغر محمود، محمد عامر ، فریدہ ، زاہد حسین ، افتخا ر محمود ، محمد ہا رون اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض صاحبزادہ سہیل قا دری نے سرانجام دیے جبکہ عبد اللہ حقانی نے بھی اپنا کلام پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ خوشحال افراد کو اللہ کی نعمتو ں کا شکر ادا کرتے ہوئے راہ خدا میں ضرور خرچ کرنا چا ہیے۔ محض اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے کسی مفلس و محتاج انسان کی مدد کرنا بہت بڑے اجر و ثواب کا با عث ہے ۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم ناصر صدیق کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔