یو۔کے نیوز
عالمی فلا حی تنظیم مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام خوراک کے کنٹینر شامی مہا جرین کے لیے ترکی روانہ
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )عالمی فلا حی تنظیم مسلم ہینڈز برطانیہ کے زیر اہتمام تصادم ذدہ علا قوں سے آنے والے ترکی میں قیام پذیر پناہ گزینو ں اور مہا جرین کے لیے خو ردو نوش کی اشیاء کے تقریبا 19 کنٹینر روانہ جن میں بنیا دی خواراک کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آٹا ، چاول ، دال اور آئل رمضان المبارک کے دوران جمع کیا گیا تھا عالمی فلا حی تنظیم کے سربراہ پیر سید لخت حسنین شاہ کی زیر سرپرستی مقامی سطح پر منعقدہ ایک خوبصورت تقریب کے اختتام پرکھا نے پینے کی اشیا ء سے بھرے ہو ئے یہ کنٹینر ترکی کی طرف روانہ کر دیے گئے ۔ جبکہ اس موقع پر برطانیہ بھر سے سیاسی سماجی مذہبی و کا روبا ری شخصیات اور مقامی کونسلر حضرات نے بھرپور شرکت کی ۔
ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث علامہ محمد قمر الزمان الاعظمی بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے جبکہ اس موقع پر استاد یثرب شاہ، قاری امیر حسین، سمیر الحفر، کونسلر میرلیٹا برائین، لیڈی مئیر س حلیمہ، امام عاصم حسین، محمد الطا ف عباسی، محمد جا وید یو سفزئی ، سید آل محمد ، جا وید عباسی، سید نور، سید محمد علی ، حاجی منیر حسین اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ پیر سید لخت حسنین شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالو ں سے عراق ، لیبیا ، شام اور دیگر تصادم ذدہ مسلم علا قوں سے لاکھوں کی تعداد میںمہا جرین یو رپ اور دیگر ممالک میں پناہ کی غرض سے آبا د ہو ئے ہیں جن کو زندگی کی بنیا دی ضروریا ت پو را کرنے کے لیے دربدر کی ٹھو کریں کھانا پڑرہی ہیں ان کی رہا ئش اور کھا نے پینے کی سہولیا ت کے لیے مسلم ہینڈز شب و روز کوشا ں ہے یہ خوارک پر مبنی 25کنٹینر کا قافلہ ترکی روانہ کردیا گیا ہے جو کہ وہا ں پناہ گزین شامی مہا جرین کی خوراک کی بنیا دی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مددگار ثا بت ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ برطانیہ اور یو رپ بھر میں آبا د مخیر حضرات نے مسلم ہینڈز کی پکا ر پر مہا جرین اور پنا ہ گزینو ں کی مدد کے لیے دل کھول کر تعاون پیش کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مہا جرین کے مسائل مشکلا ت اور مصائب بہت زیادہ ہیں جن کو پورا کرنے کیلیے ہمیں ملسل تعاون اور کوششوں کی ضرورت ہے ۔ علامہ قمر الزمان اعظمی کا کہنا تھا کہ خدمت انسانیت سنت رسول ہے اسی جذبے سے ہم نفرت کو محبت میں بدل سکتے ہیں ۔ ہمیں دل کھول کر اپنے آفت ذدہ مہا جرین بھا ئیو ں کی بھرپور مدد کرنی چاہیے تاکہ ان کے بچو ں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے ۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کرتے ہو ئے تعاون کرنے والے پیشتر اداروں میں تو صیفی اسنا د بھی تقسیم کی گئیں ۔