ورلڈ نیوز

متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سیمینا ر میں پاکستانی جا رحیت کیخلاف قوم پرست قوتوں کے باہمی اتحاد کا اعلان

متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بیلجیم سیمینا ر میں پاکستانی جا رحیت کیخلاف قوم پرست قوتوں کے باہمی اتحاد کا اعلان
جمہو ری اقدار کے فروغ قوانین کے نفاذ اور عدل و انصا ف کے حصول کے لیے قوم پرست قوتو ں کو متحد و منظم ہو نا پڑے گا، شوکت علی کشمیری
کشمیر کشمیریو ں کا ، بو چستان بلو چیو ں کا ، خیبر پختو نخواہ پشتونو ں کا ، سندھ سندھیو ں کا اور پاکستان صرف پنجا بیو ں کا ہے،شفیع محمدبرفات
پاکستانی افواج اور خفیہ ادارو ں کی سیاسی مداخلت روکے بغیر ملک میں جمہو ریت کا قیام اور امن و امان نا ممکن ہے ،پشتون رہنما شنواری
سندھی بلو چی پشتون اور کشمیری کمیونٹی کی سوچ فکر اور آزادی اظہا ر پر پہرا لگانے والے دشمنو ں کو دنیا کے سامنے ضرور بے نقا ب کریں گے
سی پیک اور دیگر گرینڈ منصوبوں سمیت تمام تر تعمیر و ترقی میں پنجاب کو سب سے زیادہ حصہ دیا جاتا ہے ،سردار امجد یوسف، نا صر عزیز خان ، جمیل مقصود، ملک با زی ، میڈم کالو ڈیا ، سکندر عباس ، منیر مینگل اور دیگر قوم پرست رہنما ئو ں کا یو کے پی این پی بلیجیم سیمنا ر میں اظہا ر خیال

برسلز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جمہو ری اقدار کے فروغ قوانین کے نفاذ اور عدل و انصا ف کے حصول کے لیے قوم پرست قوتو ں کو متحد و منظم ہو نا پڑے گا ، کشمیر کشمیریو ں کا ، بو چستان بلو چیو ں کا ، خیبر پختو نخواہ پشتونو ں کا ، سندھ سندھیو ں کا اور پاکستان صرف پنجا بیو ں کا ہے ،پاکستانی افواج اور خفیہ ادارو ں کی سیاسی مداخلت روکے بغیر ملک میں جمہو ریت کا قیام اور امن و امان نا ممکن ہے ، سندھی بلو چی پشتون اور کشمیری کمیونٹی کی سوچ اور آزادی اظہا ر پر پہرا لگانے والے دشمنو ں کو دنیا کے سامنے بے نقا ب کریں گے ، پاکستانی حکومت کشمیر کو ٹکڑے ٹکرے کرنا چاہتی ہے کشمیری نسل کی اما نت میں خیانت ہمیشہ پنجاب نے کی ہے ، سی پیک اور دیگر گرینڈ منصوبوں سمیت تمام تر تعمیر و ترقی میں پنجاب کو سب سے زیادہ حصہ دیا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر سربراہ متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پا رٹی سردار شوکت علی کشمیری نے یہا ں مقامی ہا ل میں پاکستانی متا ثرہ وطن پرست قوتو ں کے مشترکہ اہم سیمینا ر سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض جمیل مقصود سابق مرکزی سیکرٹری خارجہ امور متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے سرانجام دیے صدارت سکندر عباس نا ئب صدر متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی یو رپ نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر سردار امجد یو سف سابق صدر یو کے پی این پی یو رپ ، محمود کشمیری چیئرمین جے کے این آئی اے ، شفیع برفات چیئرمین جئے سندھ متحدہ محاز،منیر مینگل صدر بلوچ وائس ایسویسی ایشن ، ناصر عزیز خان سابق مرکزی ترجمان متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ، پشتون رہنما خان شنواری ، ریا ض پیر پشتونستان فریڈم مو ومنٹ ، ملک بازی پشتون سماجی رہنما ، ضیاء مصطفی، مقبول خان سابق صدر متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بیلجیم، خالق خان، شاہد اعظم، میڈم کالوڈیا صدر این جی او بلو چستان پروجیکٹ جرمنی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔سیمینا ر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی بلوچی سندھی پشتون اور کشمیری قیادت نے سردار شوکت علی کشمیری کی سرپرستی میں ایک متحدہ محاز قائم کرنے کی را ئے بھی دی جس پر عملدرآمد کے لیے مزید مشاورت کے بعد جلد پاکستانی متا ثرہ قوم پرست قوتو ں کے مشترکہ پلیٹ فارم کا اعلان کیا جا ئے گا۔ اس موقع پر سربراہ متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سردار شوکت علی کشمیری کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ اور دیگر ممالک سے دہشتگردی کے نام پر فنڈ لیکر خود دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے ۔ لشکر طیبہ کا حافظ سعید پو ری دنیا میں دہشتگردو ں اور انتہا پسندوں کا کو آرڈینیٹر ہے جسے وہا ں کے خفیہ اور عسکری ادارے ہر قسم کی معاونت دے رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ آج کا لمحہ فکریہ ہے کہ جو فوج اور خفیہ اداروں کی سیاسی و حکومتی مداخلت پر تنقید کرتا ہے تو اسے راکا ایجنٹ اور مذہبی دشمن قرار دے دیا جا تا ہے ۔ پاکستانی میڈیا بے حسی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے محض بے مقصد اور بے معنی خبروں کو اجا گر کرتا ہے ۔ قومی مسائل اور عوام کی بہتری کے لیے اٹھا ئی جا نے والی آواز کو بند کرنے کے لیے ڈان لیکس ، پانامہ لیکس اور دیگر چیزوں پر وقت کا ضیا ع کیا جا تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی اشرفیہ اور خفیہ طا قتو ں نے عوام الناس کی سوچ فکر اور احساسات و جذبا ت کو مکمل طور پر مفلو ج کردیا ہے ۔ بھا رت کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور مزاکرات کیلیے کو شاں اپنے وزیراعظم تک کو غدار اور را کا ایجنٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔ ہمیں طا قت کے زور پر حق با ت کرنے کے جرم میں جلا وطن کردیا گیا ۔ مذہب کے نام پر لوگو ں کے حقوق پر آئے روز ڈاکہ ڈالا جا تا ہے ۔ اقلیتو ں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ۔ جوا ں سال نسل میں شعور و آگہی اور اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کے لیے متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ہمیشہ سرگرم عمل رہے گی ۔شفیع برفات چیئرمین جئے سندھ متحدہ محازکا کہنا تھا کہ بنگال کی تقسیم نے دو قومی نظریہ کو دفن کردیا تھا ۔ اپنی روایا ت ثقافت اور اقدار کی قربانی دیکر محض مذہب کی بنیا د پر خود مختاری اور آزادی کا سودا نہیں کرسکتے ہیں ۔ پاکستانی مسلح افواج دہشتگرداور انتہا پسند مافیاہے جس کے خلا ف جنگ کا اعلان امن قوتو ں کو کرنا ہو گا ۔ پشتون رہنما خان شنواری کا کہنا تھا کہ پنجاب نے ہمیشہ دوسری قومیتو ں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور اب افغانستان ، خیبر پختونخواہ اور دیگر قومیتو ں کو تبا ہ و برباد کرنا چاہتا ہے ۔ میڈم کالوڈیا صدر این جی او بلو چستان پروجیکٹ جرمنی کا کہنا تھا کہ سی پیک کشمیریوں سندھیو ں بلوچیو ں اور خیبر پختونخواہ کی عوام کے حقوق اور وسائل پر ڈاکہ ڈالتے ہو ئے محض ایک پاکستانی صوبہ پنجاب کو خوشحال بنا نے کی سازش ہے ۔ سردار امجد یوسف کا کہنا تھا کہ ۲۲ اکتوبر کو پاکستانی قبائلیو ں اور افواج کے کشمیر پر حملہ نے تقسیم کی بنیا د ڈالی اور آج بھی گلگت بلتستان اور نام نہا د آزادکشمیر کے وسائل اور حقوق پر پاکستانی خفیہ ادارے اور افواج قابض ہیں۔ منیر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کی پسماندگی اور زبو ں حالی میں پاکستانی مسلح افواج اور خفیہ اداروں کا ہا تھ شامل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ غیو ر بلوچی ایک آزاد اور خود مختار بلوچستان کے لیے تا دم مرگ جد وجہد جا ری رکھیں گے ۔ محمود کشمیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھا رت دونو ں ممالک کی سیاسی و غیر سیاسی مداخلت خطہ کشمیر کے لو گو ں کو ہر گز قابل قبول نہیں ہے ۔ دونو ں ممالک ایک دوسرے کے خلا ف پر وپیگنڈہ کرکے کشمیریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں جس کا احتساب بے حدضروری ہے ۔ اس موقع پر سابق ترجمان متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ناصر عزیز خان نے 14 نکا ت پر مشتمل ایک اہم قراداد بھی پیش کی جسے اکثریت را ئے سے منظور کرلیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker