یو۔کے نیوز
سالانہ سیرت مصطفی کانفرنس اور ثناء خوان مصطفی حمزہ قمر قادری کی نئی نعتیہ البم متعارف
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سالانہ نسبت مصطفی کا نفرنس سنٹرل مسجد برمنگھم میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں رسول اللہ کی سیرت و کردار اور انکی نسبت سے حاصل ہو نے والی قدر و منزلت کوخوبصورت پیرائے میں اجا گر کیا گیا ۔ اس موقع پر مقامی ثناء خوان مصطفی حمزہ قمر قادری کی نئی نعتیہ البم بھی متعارف کروائی گئی ۔ پاکستان اور برطانیہ بھر سے آئے ہو ئے معروف ثناء خوان مصطفی سید خالد شاہ، محمود الحسن اشرفی، معاذ مسعود ، حافظ قاسم صدیق چشتی، حاجی محمد اعظم اور دیگر نے بھی با رگاہ رسالت مآب میں گلہا ئے عقیدت پیش کیے ۔میزبانی کے فرائض چیئرمین صوفی ٹرسٹ برطانیہ مخدوم چشتی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر علامہ اخلا ق احمد مبارک قادری، حاجی قمر الزمان، علامہ محمد بشیر مجددی ، محمد علی، عبد الحمید ، عبداللہ رحمن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس روحانی و مذہبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے علماء و مشائخ کا کہنا تھا کہ میلا د مصطفی کسی ایک مخصوص دن اور وقت میں یا د کرنے کا نام نہیں بلکہ سیرت مصطفی کو اپنی زندگی کے ہر لمحے میں ڈھا لنے کا پیغام دیتا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اللہ کے رسول کا میلا د منانے سے دلو ں کو سکون اور ایما ن کو تروتا زگی نصیب ہو تی ہے ۔ اس موقع پر تمام امت مسلمہ کو مصائب و الم سے چھٹکا رے اور کامیابی و کامرانی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔