یو۔کے نیوز

اوورسیز ایم ایل اے راجہ جا وید اقبال کے اعزاز میں سابق لارڈ میئر برمنگھم کی رہا ئشگاہ پر استقبالیہ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اوورسیز ایم ایل اے آزادکشمیر راجہ جا وید اقبال کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق حسین شاہ کی رہا ئشگا ہ پر انعقا د پذیر ہوئی جس میں مقامی سطح پر سیاسی سماجی مذہبی و کا روبا ری شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ خالد محمود ، سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر خواجہ محمود حسین ، سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر عبد الرشید چو ہدری ، کونسلر محمد افضل ، کونسلر محمد اخلاق ، کونسلر حبیب الرحمن، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر فاضل چو ہدری ، سید شہزاد حسین شاہ، اظہر محمود، راجہ ریا ض اختر، چو ہدری محمد عارف، ملک فتح خان، راجہ اسحا ق صابر، شفاق احمد شیکی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر اوورسیز ایم ایل اے آزادکشمیر اسمبلی راجہ جا وید اقبال نے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں موجودہ نا ز ک ترین صورتحال تشویشناک ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آزاداور مقبوضہ کشمیر سے زیادہ بیرون ممالک رہنے والے کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے لیے موئثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی اور یو رپین پارلیمینٹ کے ممبران کو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے مسلسل آگاہ رکھتے ہو ئے مظلوم کشمیریو ں کے حق کے لیے آوازا ٹھا رتے رہنا چاہیے ۔ وہ دن دور نہیں ہے جب بین الاقوامی برادری کشمیریو ں کے دکھ درد اور رنج و الم کو محسوس کرتے ہو ئے انکے حق خود ارادیت کے لیے ہم آواز ضرور ہو نگے ۔ انہو ں نے کہا کہ بھا رت نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کو ہمیشہ فروغ دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔ بوڑھے بچے اور خواتین زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں ۔ اس کربناک صورتحال میں ہمیں بیرون ممالک رہتے ہو ئے اپنی جد و جہد کو سفارتی و سیاسی محاذ پر تیزی دینا ہو گی ۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ وقت کا تقا ضا ہے کہ بیرون وطن رہنے والے کشمیری تمام تر اختلافات اور تضادات سے بالا تر ہو کر اپنے حق خود ارادیت اور استصواب رائے کے لیے متحد و منظم ہو جا ئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker