آرٹیکل

بھارت کاجنگی جنون اور پاکستان کامنہ توڑجواب

آج کل بظاہر بھارت پر جنگی جنون سوارہے مگر وہ ہماری طاقت سے بھی غافل نہیں اس کو پتا ہے کہ اگر پاکستان سے اب پنگاہ لیا تو کشمیر تو لیکر جائیں گے مگر بھارت کے اور بہت سے ٹکڑے ہوئے جائیں گے۔مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف جہاں بھی زہر اگلا وہ زہر اس کے گلے پڑ گیا۔ ن لیگ کی جب بھی حکومت آتی ہے بھارت جارحیت پر اتر آتا ہے ۔ پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تھی جب بھی کارگل کا واقعہ ہوا تھا اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔اب پھر ن لیگ کی حکومت ہے اس دن سے آج تک بھارت کی فوج ہر روزکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہماری آرمی سے منہ کی کھارہی ہے۔بھارتی حکمران سمجھ رہے ہیں کہ اس طرح کی حرکت کرکے پاکستان کو ڈرایا جاسکتا ہے مگریہ ان کی بھول ہے۔ ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا یا جارہاتھا۔ ہم مسلمان ہونے کے ناطے عالمی برادری کو یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ مسلمان کسی کو ناجائز تنگ نہیں کرتا اور اگرکوئی ہمیں کمزور سمجھتا ہے تو اس کی غلط فہمی سود کے ساتھ دور کرتے ہیں۔کشمیر پاکستان کااٹوٹ انگ ہے جبکہ بھارت اس کو اپنا انگ کہتا ہے ۔سوال یہ ہے کہ پوری دنیا میں کوئی اپنے انگ کو نقصان پہنچاتا ہے ؟کبھی بھارت نے اپنی فوج دلی، ممبئی یا کسی اور شہر میں اس طرح بھیج کر تباہی کی ہے جس طرح کشمیر میں بھیجی ہوئی ہے؟ کشمیر میں جو ظلم کیے جارہے ہیں اس کی مثال دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں ملتی ۔کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزاد ی جارہی ہے۔ کشمیری بھارت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔قیام پاکستان کے وقت سے کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ،حصہ ہے اور حصہ رہے گا۔اقوام متحدہ جو اپنے آپ کو پوری دنیا کا منصف کہلاتا ہے وہ بتائے کہ اس کی قراردادوں پر آج تک عمل کیوں نہیں ہوا؟ اقوام متحدہ کے سیکرٹری ہان کی مون بتائیں کہ کیا کبھی انہوں نے کشمیر میں جاکر صورتحال کاجائزہ لیا؟ کبھی کشمیریوں کے بہتے خون کوحساب لیا؟اس بات سے ہر کوئی واقف ہے کہ کشمیر کے ایشو پر اقوام متحدہ بھی میٹھی نیند کی آغوش میں ہے۔انسانیت کا درس دینے والے خود کشمیر میں انسانیت پر ظلم کرا رہے ہیں۔دوسرے کے عیب دکھانے والے اپنے عیب پر پردہ ڈال رہے ہیں۔اب جب کشمیر کی صورتحال اتنی خراب ہوگئی کہ پاکستان تو پاکستان دنیا کے دوسرے ممالک بھی اس پر چیخ اٹھے تو بھارت ٹوپی ڈراموں پر اترا ٓیا۔ اقوام متحدہ میں جب وزیرا عظم پاکستان نے کشمیر کے حالات بیان کئے تو اس کے جواب میں بھارت کے مرچیں لگ گئیں۔پاکستان کے خلاف مختلف پروپیگنڈا شروع کردیا۔ بھارت پاکستان کے خلاف ایک کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا جبکہ پاکستان نے بلوچستان میں بھارت کی دراندازی کے واضح ثبوت پیش کرکے سب کی آنکھیں کھول دیں۔ بھارت نے آج جنگ کا نام لیا تو پاک آرمی نے ایسا کام کیا کہ بھارت کی بولتی بند ہوگئی۔ پاک فضائیہ نے بھارت کودکھا دیا کہ اس کے طیارے جوابی حملے کے لیے موٹروے پر تیار کھڑے ہیں۔ ہمارے ایٹمی میزائل بھارت کے شہروں کو تباہ وبرباد کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی تو اس کوکچھ باتیں ہزار بار سوچنا پڑیں گی ۔بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان کے مخصوص مقامات پر سرجیکل سٹرائیک کرکے وہ اپنا دباؤ اور غصہ کم کرلے گا تو یہ اسکی بہت بڑی بھول ہوگی کیونکہ اب دونوں ملکوں کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پر کسی مبالغہ کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
بھارت نے 71کی جنگ میں بنگلہ دیش میں جو اقدامات کئے تھے پاکستان اس کاقرض بھی اتار سکتا ہے ۔بھارت نے اپنی فضائیہ سے پوچھ لیا ہوگا کہ کیا وہ پاکستان کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو یقینا آج بھی مودی سرکار کومن موہن سنگھ کے دورحکومت والا ایک ہی جواب ملا ہوگا کہ ہماری فضائیہ پاکستان کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے ۔مودی سرکا ر کو ایٹمی تجربات میں ہونے والی ناکامیوں کا بھی بخوبی اندازہ ہے۔ پاکستان کے دشمن تو بھارت کو جنگ پر اکسا سکتے ہیں مگر بھارت کے دوست اور پاکستان کی طاقت سے واقف لوگ بھارت کو ایسی حرکت کرنے سے منع کررہے ہیں۔پاکستان کے آرمی چیف کے دبنگ اعلان کے بعد بھارت بغلیں جھانکنے لگا اس کو بخوبی اندازہ ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کے آرمی چیف کا طوطی بول رہا ہے۔ روس کی فوج پہلی بار ہماری فوج کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرنے آئی ہوئی ہے۔ چین نے تو پہلے دن اپنی دوستی کا ثبوت دے دیا تھا جب اس نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ رہی سہی کسر ترکی نے پوری کردی جس نے کہا کہ پاکستان پر حملہ مسلمانوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ابھی تازہ مثال ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کے لیے اجلاس بلایا اس میں بھی مودی سرکار کو منہ کی کھاناپڑی۔ انڈین ماہرین نے خود ہی اعتراف کرلیا کہ اگر پاکستان کا پانی بند کیا تو چین ہمارا پانی بند کردے گا۔اب بھارت کے اپنے لوگوں نے جب مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے متراد ف ان منہ کی کھانی پڑی۔آج پاکستان کا بچہ بچہ ایک ہی بات کہہ رہا ہے اگر بھارت نے پاکستان سے جنگ میں پہل کی تو یہ بھارت سے آخری جنگ ہوگی۔انشااللہ مودی اور اس کے حواری کشمیر کو خود ڈش میں رکھ کر پاکستان کو دیں گے۔ سکھ خالصتان بنا کررہیں گے اور دوسرے آزادی کے متوالے لوگ آزادی لیکر رہیںگے اور روس کیطرح بھارت بھی کئی ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker