ورلڈ نیوز
پاکستان بھا رت اور چائنہ کو ریاست جمو ں و کشمیر کا قبضہ چھوڑنا ہوگا،سردار شوکت علی کشمیری
پاکستان بھا رت اور چائنہ کو ریاست جمو ں و کشمیر کا قبضہ چھوڑنا ہوگا،سردار شوکت علی کشمیری
مسئلہ کشمیرکا فیصلہ نئی دہلی یا اسلام آبا د نہیں بلکہ خود محب وطن کشمیری کریں گے،کشمیری اکھنڈ بھا رت یا شہ رگ پاکستان کے قطعا حامی نہیں ہیں
گلگت بلتستان ریاست جمو ں و کشمیر کا آئینی اور فطری حصہ ہے پاکستان کا پانچو اں صوبہ کبھی بھی نہیں بننے دیں گے، رشید یوسف، غلام حسین
نام نہا د آزادکشمیر میں تحریک آزادی کشمیر پر سمجھوتہ کرنے والے غدار ان وطن کو صدارت اور وزارت اعظمیٰ سے نوازا جا تا ہے ، محمود کشمیری
خود مختار اور آزاد فلاحی ریاست ہی کشمیریوں کے دیرپاامن اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے ،قوم پرست رہنمائو ں پرو فیسر نذیر تبسم ، ڈاکٹر مسفر حسین، عثمان کیانی ، علی عدالت ، امجد یوسف، طارق خان، فاروق خان کے یو کے پی این پی برطانیہ کے مرکزی کنونشن سے خصوصی خطابات
لیڈز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان بھا رت اور چائنہ کو ریاست جمو ں و کشمیر کا قبضہ چھوڑنا ہوگا، خود مختار اور آزاد فلاحی ریاست ہی کشمیریوں کے دیرپاامن اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے ،مسئلہ کشمیرکا فیصلہ نئی دہلی یا اسلام آبا د نہیں بلکہ خود محب وطن کشمیری کریں گے ، گلگت بلتستان ریاست جمو ں و کشمیر کا آئینی اور فطری حصہ ہے پاکستان کا پانچو اں صوبہ کبھی بھی نہیں بننے دیں گے ، نام نہا د آزادکشمیر میں تحریک آزادی کشمیر پر سمجھوتہ کرنے والے غدار ان وطن کو صدارت اور وزارت اعظمیٰ سے نوازا جا تا ہے، کشمیر کمیٹی کا چیئرمین اس نااہل انسان مولانا فضل الرحمن کو بنایا گیا ہے جو ریاست جمو ں و کشمیر کی تا ریخ اور جغرافیے سے واقف ہی نہیں ۔پاکستان زیر انتظام کشمیر میں 1974 کا غنڈہ ایکٹ کشمیری قوم کے حقوق اور فطری حق رائے دہی کا استحصال کرتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر کشمیری قائدین نے یہا ں مقامی ہال میں سربراہ متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سردار شوکت علی کشمیری کی زیر قیادت متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے برطانوی سطح پر تیسرے مرکزی کنونشن سے خطابا ت کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمینٹ فیبئین ہیملٹن ،چیئرمین نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ، کونسلر غلا م حسین صدر کشمیر فریڈم موومنٹ ،کونسلر علی عدالت، کونسلر شیرون ہیملٹن ، کونسلر کرسٹائن میکنیون، کونسلر ایلنیر ٹنکلف، کونسلر کیون ریچی، پروفیسر رفیق بھٹی، ڈاکٹر مسفر حسین، پروفیسر نذیر تبسم، راجہ عثمان کیانی، جمیل لطیف، محمد سعید خان، اعجاز خان، راجہ طا ہر خان، اختر کشمیری ، ہا رون اشفاق ، سجا د احمد خان، سردار اسد خان، سرفراز احمد، نوید خان، سردار فاروق خان، رضوان صدیق، ہدایت بھٹو ، سردار امجد یوسف، سردار طارق خان، ثاقب رفیق، پرویز، آصف محمود، رازق شفیق، عبد السلام کیانی، کامران اعظم، عبد الصبو رخان، فہیم اشرف، محمد ریا ض خان، عثمان بشیر، مسز عندلیب باصر ، گل زمان، فرہا د ایاز، فاران لطیف، خالد محمود، محمد سفیر خان، محمد جہا نگیر خان، زبیر حسین، احسان جا وید، ندیم اشرف، سید منصور حسین شاہ، قمر خلیل، شاہد مح،محمود خان، سردار محمد اسلم خان، زوہیب اختر، ہا رون عبا سی ، شاہد قریشی، مظہر مصطفی، شاہد خان، محمد نعیم خان، وقا ر اشرف، کشورحسین خان، نیا ز احمد، راجہ عاصم عبا س، قدیر عباسی، ماجد خان، محمد ذوالفقا ر احمد، محمد اشرف خان، تو صیف ایوب، عبا س بیگ، سید برکا ت حسین شاہ، عرفان یعقوب، سرفراز ایڈووکیٹ ، سلیم اعجا ز، اسد لطیف ڈار اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سربراہ متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سردار شوکت علی کشمیری کا کہنا تھا کہ قوم پرست قوتو ں کا اتحا د وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور بھا رت ظلم و جبر اور پراکسی وار کے زریعہ سے کشمیریوں کو اپنے زیر تسلط نہیں رکھ سکتے ہیں ۔ پاکستان کی معائدے کے باوجود گلگت بلتستان کو پا نچو اں صوبہ بنا نے کی سازش بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے ۔ وطن سے محبت اور وابستگی ہر انسان کا فطری حق ہے فتنہ پرور فرقہ پرست اور انتہا پسند مذہبی جنونی راستہ نہیں روک سکتے ہیں ۔ پاکستانی حکومت اور خفیہ ادارے کشمیری قوم کی سوچ اور حق آزادی پر غلامی کی مہر لگانا چاہتے ہیں ۔ خون کے آخری قطرے تک اپنے مادر وطن کی آزادی وخود مختاری اور عوام کے حقوق کی پاسداری کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ وطن پرستو ں کو غدار اور ایجنٹ کہنے والو ں کی اصل میں خطا ہے ۔ ممبر برطانوی پارلیمینٹ فیبئین ہیملٹن کا کہنا تھا کہ حق آزادی ہر قوم کا فطری حق ہے جو بروقت ملنا چاہیے ۔ پروفیسر رفیق بھٹی نے کہاکہ کشمیری اپنے وطن کو اصل حالت میں دیکھنا چاہتے ہیں جو ریا ست جمو ں و کشمیر کے آخری مہاراجہ ہری سنگھ کے دور میں تھی ۔ پاکستانی حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کا بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی تقرر کشمیری قوم سے پاکستان کی دشمنی اور نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو نا اہل سیاستدان کشمیر کے جغرا فیے اور حدودو قیود سے واقف نہیں وہ اس کی نمائندگی کیسے کرسکتا ہے ۔ بھا رت اور پاکستان کو ریاست جمو ں و کشمیر کے وسائل اور زمین حاصل کرنے کی بجا ئے کشمیری قوم کے دل جیتنا ہو نگے۔ رشید یوسف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے جسے پاکستان اور بھا رت کبھی بھی تقسیم نہیں کرسکتے ہیں ۔ پروفیسر نذیر تبسم نے کہاکہ خود کو براعظم ایشیاء کا چیمپین کہلوانے والے ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان کو اپنا صوبہ بنا نے کی کوشش کی تھی جسے اسوقت کی جوا ں سال قوم پرست قوتو ں نے ناکام بنا دیا تھا ۔کشمیری ریاست جمو ں و کشمیر کو اکھنڈ بھا رت یا شہ رگ پاکستان نہیں بلکہ خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر محمود کشمیری ، کونسلر غلام حسین، ڈاکٹر مسفر حسین اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔ اس موقع پر 13 نکا ت پر مشتمل ایک اہم قراداد بھی پیش کی گئی جو اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی ۔