یو۔کے نیوز
چو ہدری علی شان کی فیاض لحسن چوہان کے کشمیریوں کے خلا ف نازیبا الفاظ کی شدید مذمت
و ٹنگھم( شیراز خان سے )پیپلزپارٹی برطانیہ کے نائب صدر چوہدری علی شان نے پنجاب حکومت کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے حالیہ کشمیریوں کے بارے میں تضحیک آمیز بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو انکے عہدے سے برطرف کیا جائے چونکہ فیاض الحسن کے بیان سے کشمیری قوم کی توہین ہوئی ہے چوہدری علی شان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپ میں پہلے ہی کشمیریوں میں فیاض الحسن کے بارے میں انتہائی شدید ردعمل موجود تھا چونکہ انہوں نے ماضی قریب میں راجہ فاروق حیدر اور کشمیری قوم کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اب تازہ بیان میں انہوں نے حمزہ شریف اور شریف فیملی کے بارے میں لفظ کشمیری کشمیری اس طرح استعمال کیاہے کہ پوری کشمیری قوم سیاسی اور دیگر اختلافات کو بھلا کر ایک ہوگئی ہے۔