ورلڈ نیوز

پاکستان پریس کلب مڈلینڈ زکا پہلا باقاعدہ اہم اجلا س تنظیم کی مدت اور صحافیوں کے حقوق با رے اہم فیصلے

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان پریس کلب مڈلینڈ زکا پہلا باقاعدہ اہم اجلا س تنظیم کی مدت اور صحافیوں کے حقوق با رے اہم فیصلے ، تفصیلا ت کے مطابق پا کستان پر یس کلب مڈ لینڈ کا پہلا با قاعدہ اجلا س صدر پریس کلب زاہد خٹک کی زیر قیا دت مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوا جس میں نو منتخب تنظیم کے ساتھ ساتھ نئے ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری راجہ ارشد خاں، سنیئر نا ئب صدر ناصر محمود راجہ ، نائب صدر ابرار مغل ، سیکرٹری مالیا ت آصف محمود ، سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت ایس ایم عرفان طا ہر ، عمران منور، سمیرا فرخ ، شکیل ڈار ، فا ئق رحمان ، محمد بشارت ،عمران بشیر ، اذکا ر بشیر ، محمد عباس اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پریس کلب کی نو منتخب تنظیم کی موجودگی میں صحافیو ں کے حقوق اور ذمہ داریو ں با رے اہم فیصلے لیے گئے ۔کا روائی کا با قاعدہ آغاز کرتے ہو ئے صدر پریس کلب زاہد خٹک کا کہنا تھا کہ صحافیو ں کی عزت نفس کا تحفظ اور رہنمائی ہما ری ترجیحات میں شامل ہے ۔ پریس کلب بلا امتیاز صحافیو ں کے حقوق کی بقاء اوراصولو ں کی بنیا د پر کام کرے گا ۔ تنظیم کی با قاعدہ مشاورت اور موجود ہ ممبران کی با ہمی تجاویز سے نو منتخب تنظیم کی مد ت کا دورانیہ ایک سال تک رکھا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان یا کشمیر سے آنے والی اعلیٰ سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کے لیے میٹ دی پریس کے نام سے باقاعدہ پریس کلب کی زیر سرپرستی پریس کانفرنسز کا اہتمام کیا جا ئے گا ۔ ہر ممبر پر یس کلب کے قوائد و ضوابط اورمرتب کردہ اغراض و مقاصد کا پا بند ہو گا ۔ مستقبل قریب میں پاکستان پر یس کلب مڈلینڈ کا ایشین چیمبر آف کا مرس اور نیشنل یو نین آف جنر نلسٹ برطانیہ اوردیگر اہم اداروں کے ساتھ الحاق کیا جا ئے گا تاکہ پاکستانی و کشمیری میڈیا اداروں کے ساتھ وابستہ صحافیو ں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے ۔ ممبر شپ کے حوالہ سے بھی مہم جوئی جلد از جلد شروع کی جا ئے گی اس حوالہ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد کو ہی پر یس کلب کی ممبر شپ کا استحقاق حاصل ہو گا ۔ پاکستان پر یس کلب مڈلینڈ کے آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جا ئے گا تاکہ تمام ممبران پر وقا ر طریقہ سے استفادہ کرسکیں ۔ اس موقع پر تنظیمی عہد یداران کا کہنا تھا کہ پریس کلب کسی بھی سیاسی وابستگی اور گروپ بندی سے ہٹ کر خالصتا صحافیو ں کے حقوق کے لیے سرگرم عمل رہے گا ۔ کوئی بھی صحافتی شعبہ سے وابستہ فرد ہما را حصہ بن سکتا ہے لیکن ہر ایک کو کلب کے قواعد و ضوابط کا احترام کر نا ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker