یو۔کے نیوز

حق و صداقت کا پرچار صحافی کی اولین ذمہ داری ہے ، پاکستان پر یس کلب مڈلینڈز

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان پر یس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل کے اعزاز میں استقالیہ تقریب مقامی ریسٹو رینٹ میں انعقا د پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض فا روق خان ایڈوائز ر یو رپین کمیشن لیبر پا رٹی نے سرانجام دیے ۔ تقریب کی صدارت معروف کشمیری سکالر پروفیسر محمد عارف خان نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی نائب صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس راجہ ظفر معروف اور صدر پاکستان پر یس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل زاہد خٹک نے شرکت کی ۔ اس موقع پرسرپرست پاکستان پریس کلب مڈلینڈز انٹرنیشنل ملک عباس، جنرل سیکرٹری راجہ ارشد خان، سنیئر نا ئب صدر نا صر محمود راجہ ، نا ئب صدر ابرار مغل، سیکرٹری مالیا ت آصف محمود ، سیکرٹری اطلا عا ت و نشریا ت ایس ایم عرفان طا ہر ، عمران منور ، محمد جمیل ،عمران بشیر، راجہ اسحا ق صابر صدر کل جما عتی بین الا قوامی کشمیر رابطہ کمیٹی، پر وفیسر محمود رضا، محمد بشارت چو ہدری، راجہ جمروز خان، زاہد خان، عظیم خان، محمد سلیمان، خواجہ آصف ، محمد فا روق اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطابا ت کرتے ہو ئے کہاکہ معاشرتی قدروں کو ابھا رنا اور حق و صداقت کا پرچار صحافی کی اولین ذمہ داری ہے ۔ موجود ہ دور پر میڈیا کی اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اس امر کے پیش نظر صحافتی ذمہ داریو ں سے وابستہ افراد کو چا ہیے کہ اپنی صفو ں میں اتحاد و اتفا ق قائم رکھتے ہو ئے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جا ری رکھیں ۔ انہو ں نے کہاکہ حالیہ دور میں مسئلہ کشمیر کو حقیقی سمت میں اجا گر کرنے اور اس کی افا دیت کو منظر عام پر لا نے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے ۔ سیاست دان اور میڈیا نما ئندگا ن مل کر بہتر انداز میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مو ئثر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ مقامی کمیونٹی کے مسائل میں نوجوانو ں کے مسائل سرفہرست ہیں جس کے حل کے لیے ہمیں مشترکہ کوششیں جا ری رکھنا ہو نگی ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ دنیا میں آج جنگیں ہتھیا رو ں یا ایٹم سے زیادہ تعلیمی اور معاشی سطح پر لڑی جا رہی ہیں ۔ جس میں ہما ری کمیونٹی کی خاطر خواہ شمولیت ضروری ہے ۔ اس موقع پر فاروق خان نے آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے پاکستان پریس کلب مڈلینڈز کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جا ری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker