یو۔کے نیوز
جنت الفردوس ہیلپنگ لٹل اینجلز کے زیر اہتمام شام کے تصادم ذدہ علاقوں میں کھا نے پینے کی اشیاء کی فراہمی
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جنت الفردوس ہیلپنگ دی لٹل اینجلز کے زیر اہتمام شام کے تصادم زدہ علاقہ میں پریشانیو ں کا شکار افراد کی معاونت کے حوالہ سے ایک چیرٹی اپیل مقامی ہال میں انعقا د پزیر ہوئی جس میں سیاسی سماجی مذہبی و کا روبا ری شخصیا ت کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔میزبانی کے فرائض چیئرپرسن جنت الفردوس ہیلپنگ دی لٹل اینجلز برطانیہ مسز شمیم محمود نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر اطہر صدیقی ، دائود، غزالہ احمد، عالیہ ، طیبہ لوہا ر، گل رانا، رضوانہ ، آسیہ ، فریدہ ، زہرین ، ثمینہ رحمن، بشریٰ ، شاہین لطیف،ثمینہ، شازیہ ، سلمیٰ شوکت، محمد شاہد، شعیب ، طیبہ، عمران مسعود، حلیمہ ، حفصہ، سریہ چشتی، خجستہ بی بی ، نصرت رفیق اور دیگر نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدما ت پیش کیںجبکہ رفعت مغل ، ناصر خان، طارق لوہار، پروفیسر محمد فاروق، نگہت فاروق، محمد جا وید سلیم، مسٹر قریشی ، زینب خان، رانی عطیہ ، مسز طلعت سلیم، مسز سریہ ابراہیمی ، کو ثر ظفراور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شام اور گردو نوا ح کے جنگ و جدل اور تصادم زدہ علا قو ں میں بسنے والے زندگی کی بنیا دی ضروریا ت سے محروم ہیں ۔ با رود اور خطرناک ہتھیا رو ںکے استعمال نے خواتین سے ان کے سہاگ بچو ں سے ان کے والدین اور مائو ں سے ان کے بیٹے چھین لیے ہیں ۔ بھوک اور افلا س کا شکا ر دکھی انسانیت ایک وقت کے کھا نے اور پینے کے صاف پانی کے لیے مجبور ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ راہ خدا میں دیا ہوا ایک پا ئونڈ بھی وہا ں بسنے والی موت کی کشمکش میں مبتلاء زندگی میں بہت بڑی تبدیلی واقع کر سکتا ہے ۔ جو لوگ آسائش و آرائش میں آرام دہ زندگی بسر کررہے ہیں ان کو چاہیے کہ دکھی اور غم ذدہ افراد کی معاونت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آپ کی دی ہوئی چھوٹی سے رقم بھی کسی کی زندگی کے لیے بہت بڑی امید ثابت ہو سکتی ہے ۔اس موقع پر 61 ہزار پا ئو نڈ سے زیادہ خطیر رقم جمع کی گئی جس سے ضروریا ت زندگی کی بنیادی کھا نے پینے کی اشیاء خرید کر شام کے تصادم ذدہ علا قو ں میں مجبور و محروم افراد کی سہولت کے لیے روانہ کی جا ئیں گی ۔