یو۔کے نیوز

ملک اشتیا ق کی سیاسی خدما ت پر وزیر اعظم آزادکشمیر کی طرف سے تو صیفی سند سے نوازا گیا

لندن (سپیشل رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی طرف سے منعقدہ مقامی جلسہ کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر را جہ فاروق حیدر خان کا مقامی عہدیداران و مخلص کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے توصیفی اسناد سے نواز، تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ملک محمد اشتیا ق کو انکی جما عت کے لیے گراں قدر خدما ت اور مشکل وقت میں انتہائی مستقل مزاجی سے جما عت کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑا رہنے کے اعتراف میں تو صیفی سند سے نوازا ۔ اس موقع پر نو منتخب کونسلر اسرار رشید ، راجہ راحیل خان، راجہ وقاص عرف وکی اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر یو تھ ونگ ملک اشتیا ق نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ حکومت آزادکشمیر اور مسئلہ کشمیر کی موجودہ صوتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ملک اشتیا ق نے وزیر اعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا اور جما عت کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker