یو۔کے نیوز
پاکستان کی سلامتی کیلیے درندہ صفت دہشتگردوں کے سہولت کا رو ں کا خاتمہ نا گزیر ہوچکا، پاک سرزمین پا رٹی برطانیہ
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان کی سلامتی کے لیے درندہ صفت دہشتگردوں کے سہولت کا رو ں کا خاتمہ نا گزیر ہوچکا ، لا ہو ر میں خودکش حملہ سے قبل اطلا ع کے باوجود کوئی خاطر خواہ سیکیورٹی کا انتظام موجود نہ ہو نے کے باعث قیمتی جانیں ضا ئع ہو ئیں ۔ سیون شریف میں سی سی ٹی وی کیمروں کے بند ہو نے کی وجہ سے خود کش حملہ آور اپنی کا روائی میں کامیاب ہو ا ۔ان خیالا ت کا اظہا ر پاک سرزمین پا رٹی کے زیر اہتمام شہداء لا ہو ر و سیون شریف کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کیا ۔اس موقع پر صاحبزادہ محمد رفیق چشتی ، غلام نبی عامر، راجہ فرحان، مرزا فیصل محموداور دیگر نے خو د کش حملو ں کی بھرپور مذمت اور شہداء کے خاندانو ں سے اظہا ر یکجہتی کرتے ہو ئے کہاکہ موجود ہ حکمرانو ں کی بد یا نتی اور کرپشن کے با عث وطن عزیز آج تباہی و بربا دی کے دہا نے پر پہنچ گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگرد وں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کا رو ں اور ان کے لیے راہ ہموا ر کرنے والو ں کو بھی انصا ف کے کٹہر ے میں لا کر کڑی سے کڑی سزا دی جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ آج ہما رے حکمران محض اپنے اقتدار کے تحفظ اور اپنے بینک بیلنس بڑھا نے کے نشے میں چور ہیں جبکہ عوام النا س کے تحفظ اور بقاء کی کسی کو فکر نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک کرپٹ نظام اور بد کردار حکمرانو ں کا صفایا نہیں کیا جا ئے گا تو ملک کے اندر دہشتگردی کی کا روائیا ں جوں کی توں چلتی رہیں گی ۔ انہو ں نے کہاکہ آج صوبہ سندھ پنجاب اور وفاق پر قا بض حکمران جماعتو ں کی نا اہلی کی وجہ سے مٹھی بھر انتہا پسند اور دہشتگرد ہما رے ملک کا نظام تہہ و بالا کرنے پر تلے ہو ئے ہیں ۔ جب تک دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان بد یا نت اور کرپٹ حکمرانو ں کا راستہ نہیں روکا جا ئے گا تو ملک کا نظام درست نہیں ہو سکے گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ خود کش حملو ں میں زخمی ہو نے والوں کے علا ج معالجہ کا انتظام فوری جدید طبی سہولیا ت کے مطابق کیا جا ئے تاکہ ان کی صحت یابی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے ۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے لیے لا کھو ں شہداء نے قربانیا ں پیش کی ہیں کوئی بھی دشمن غداروں کے ساتھ مل کر اس کی بقاء اور سا لمیت کو نقصان نہیں پہنچاسکتا ہے ۔اپنے محب وطن عسکری اداروں کے ساتھ مل کر وطن عزیز کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے بلندی درجا ت زخمیو ں کی مکمل صحت یابی اور ایلخانہ کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی ۔