یو۔کے نیوز
روہنگیا مسلمانو ں کے ساتھ اظہا ر ہمدردی کے لیے 15 جنوری کو بنگلے ہال میں چیرٹی ڈنر کا اہتمام
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بر ما میں ہو نے والے مظالم اور روہنگیا مسلمانوں کی فلا ح و بہبود کے لیے چیرٹی ڈنر کے اہتمام کے حوالہ سے ایک اہم پریس کانفرنس مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کی کا روبا ری اور سیاسی شخصیا ت نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ممبر یو رپین پا رلیمینٹ شون سا ئمن ، لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جان کلینسی اور کیبنیٹ ممبر کونسلر وسیم ظفر نے خصوصی شرکت کی ۔ میزبانی کے فرائض عبد ل اقبال نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر فرزانہ اختر، الحاج ناصر احمد، صالح محمد، شام الدین ایڈووکیٹ ، شاہ علی، شمعون احمد، چنو میا ں ، مسرور احمد، ریاد احد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانو ں کے ساتھ ظلم و تشدد اور انہیں حکومت کی طرف سے نظر انداز کیے جا نے پر انکی زندگی خاصی مشکلا ت کے اندر مبتلاء ہے انسانیت کے نا طے تمام مذاہب سے بالا تر ہو کر ہما ری یہ اخلا قی ذمہ داری بنتی ہے انکی ہر ممکن مدد کی جا ئے ۔ تا کہ ان کی بنیا دی ضروریا ت زندگی کو احسن انداز میں پورا کیا جا سکے ۔ اسی سلسلہ میں ایک اہم چیرٹی ڈنر کا اہتمام بنگلے ہال میں 15 جنوری کو انعقاد پذیر کیا جا رہا ہے جسے تمام کمیونٹیز مل کر کامیاب بنائیں اور ان بے سہارا انسانوں کا سہا را بنیں جو کہ بے یا ر و مددگا ر کسی مسیحا کی تلا ش میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں ۔